وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے محترمہ ملکہ الزبتھ II کے انتقال پر تعزیت کی
Posted On:
08 SEP 2022 11:30PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملکہ الزبتھ II کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛
‘‘عزت مآب ملکہ الزبتھ دوم کو ہمارے دور کی ایک مضبوط شخصیت کے طور پر یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے اپنی قوم اور لوگوں کو متاثر کن قیادت فراہم کی۔ انہوں نے عوامی زندگی میں وقار اور شائستگی کا اظہار کیا۔ ان کے انتقال سے مجھے دکھ ہوا ہے ۔ اس دکھ کی گھڑی میں میرےہمدردانہ جذبات ان کے خاندان اور برطانیہ کے لوگوں کے ساتھ ہیں’’۔
‘‘میں نے 2015 اور 2018 میں اپنے برطانیہ کے دوروں کے دوران محترمہ ملکہ الزبتھ II کے ساتھ یادگار ملاقاتیں کیں۔ میں ان کی گرمجوشی اور مہربانی کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ ایک ملاقات کے دوران انہوں نے مجھے وہ رومال دکھایا جو مہاتما گاندھی نے انہیں ان کی شادی پر تحفے میں دیا تھا۔ میں ہمیشہ اس اظہار عقیدت کی قدر کروں گا۔’’
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.10067
(Release ID: 1857949)
Visitor Counter : 106
Read this release in:
Punjabi
,
Kannada
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Malayalam