کابینہ

کابینہ نے جے ایل این اسٹیڈیم سے کاکناڈ کے راستے انفوپارک تک کے کوچی میٹرو ریل پروجیکٹ فیز-II کو منظوری دی


اس مرحلے میں 11.17 کلومیٹر کی لمبائی اور 11 اسٹیشن شامل ہیں جن کی لاگت 1957.05 کروڑ روپے ہوگی

Posted On: 07 SEP 2022 4:00PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کوچی میٹرو ریل پروجیکٹ کے کوچی میٹرو ریل فیز II  کے نفاذ کو منظوری دے دی ہے، اس کے تحت کو جواہر لال نہرو (جے ایل این) اسٹیڈیم سے انفوپارک براستہ کاکناڈ تک 11.17 کلومیٹر کی لمبائی اور 11 اسٹیشن تیار کئے جائیں گے جن کی  لاگت 1957.05 کروڑ روپے ہوگی۔ فیز II کے لیے تیاری کے کام اچھی طرح سے جاری ہیں، جن میں سی پورٹ ائیرپورٹ روڈ کی سڑک کو چوڑا کرنا شامل ہے۔

کوچی میں الووا سے پیٹا تک کا پہلا مرحلہ، 25.6 کلومیٹر کی لمبائی پر محیط ہے جس میں 22 اسٹیشن ہیں جس کی تخمینہ لاگت 5181.79 کروڑ روپے ہے۔ جوکہ پوری طرح آپریشنل ہے۔

پیٹا سے ایس این جنکشن کے درمیان 1.80 کلومیٹر طویل وایاڈکٹ کا کوچی میٹرو فیز 1 اے پروجیکٹ جس کی منظور شدہ لاگت 710.93 کروڑ روپے ہے۔ اس پروجیکٹ کو ریاستی شعبے کے پروجیکٹ کے طور پر لاگو کیا جا رہا ہے۔ فی الحال پروجیکٹ سے متعلق تمام تعمیراتی سرگرمیاں ختم ہوچکی ہیں اور پروجیکٹ افتتاح کے لیے تیار ہے۔

ایس این جنکشن سے تھریپونیتھرا ٹرمینل تک 1.20 کلومیٹر کا کوچی میٹرو فیز 1 بی پروجیکٹ ریاستی شعبے کے پروجیکٹ کے طور پر زیر تعمیر ہے۔

فنڈنگ ​​پیٹرن:

 

نمبر شمار

ذریعہ

رقم  (کروڑ میں)

تعاون  کا فیصد

1.

حکومت ہند  ایکویٹی

274.90

16.23 فیصد

2.

کیرالہ حکومت  ایکویٹی

274.90

16.23 فیصد

3.

مرکزی ٹیکسوں کے 50 فیصدکے لیے حکومت ہند کا سب آرڈی نیٹ قرض

63.85

3.77 فیصد

4.

مرکزی ٹیکس کے 50 فیصدکے لیے حکومت کیرالہ کا سب آرڈی نیٹ قرض

63.85

3.77 فیصد

5.

دو طرفہ / کثیرالجہتی ایجنسیوں سے قرض

1016.24

60.00 فیصد

6.

زمین،آر اینڈ آر اور پی پی پی  معاملات کو چھوڑ کرمجموعی  لاگت

1693.74

100.00 فیصد

7.

آر اینڈ آر لاگت سمیت زمین کے لیے کیرالہ حکومت سب اب آرڈی نیٹ  قرض

82.68

 

8.

ریاستی ٹیکس  جو کہ حکومت کے ذریعے برداشت کیے جائیں گے

94.19

 

9.

قرض کےلئے تعمیر کے دوران سود (ڈی آئی سی) اور فرنٹ اینڈ فیس کی ادائیگی  کیرلا  حکومت کے ذریعہ کی جائے گی

39.56

 

10.

پی پی پی  معالات   (اے ایف سی)

46.88

 

11.

تکمیل کی  کل  لاگت

1957.05

 

 

 

پس منظر:

کوچی ریاست کیرالہ میں سب سے گھنی آبادی والا شہر ہے اور ایک توسیع شدہ میٹروپولیٹن علاقے کا حصہ ہے، جو کیرالہ کا سب سے بڑا شہری مجموعہ ہے۔ کوچی میٹروپولیٹن علاقے کی آبادی 2013 میں تقریباً 20.8 لاکھ، 2021 میں 25.8 لاکھ اور سال 2031 تک 33.12 لاکھ ہونے کا تخمینہ ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

9994                  



(Release ID: 1857519) Visitor Counter : 126