کامرس اور صنعت کی وزارتہ

امریکہ میں آباد بھارتی برادری کے لوگ ’’واسودیوا کٹمب کم‘‘ کے فلسفے کے حقیقی سفیر ہیں : جناب گوئل


’’بھارت ۔ امریکہ اسٹارٹ اپ سیتو ‘‘ بھارتی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کام کرے گا اور یکسر تبدیلی لانے اورہنرمندی کے اضافے میں صنعت کاروں کی معاونت کرے گا : جناب گوئل

ہمارے آزاد تجارتی سمجھوتے ، بھارت کے قومی مفاد پر مبنی ہیں : جناب گوئل

جناب گوئل نے بیرون ملک مقیم بھارتی برادری کے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ تہواروں کے موقع پر اور تحفے تحائف د ینے کی غرض سے او ڈی او پی کا استعمال کریں

جناب گوئل نے سان فرانسسکو میں برادری کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کیا

Posted On: 07 SEP 2022 10:25AM by PIB Delhi

کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے کہا ہے کہ امریکہ میں مقیم بھارتی برادری کے لوگ ’’واسو دیوا کٹمب کم ‘‘ (دنیا ایک کنبہ ہے ) کے فلسفے کے حقیقی سفیر ہیں ۔ انہوں  ، بھارتی برادری کی امریکہ میں قدر میں زبردست اضافہ کرنے اور ساجھیداریوں ، جدید ترین ٹکنولوجیز اور نئے نئے خیالات ونظریات کے ذریعہ تعاون او ر معاونت کرکے بھارت کو اپنا قرض واپس لوٹانے کے لئے ستائش کی ۔ انہوں نے سان فرانسسکو میں بھارتی برادری کی جانب سے دیئے گئے ایک استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔

’’بھارت ۔ امریکہ اسٹارٹ اپ ۔ سیتو‘‘ پہل کا ذکر کرتے ہوئے ، جس کا  کہ وزیر موصوف نے سان فرانسسکو میں آغاز کیا ہے ، جناب گوئل نے  کہا کہ یہ بھارتی اور امریکی کمپنیوں کے درمیان ایک پل کے طور پر کا م کرے گا اور یکسر تبدیلی لانے، کایاپلٹ کرنے اور ہنر مندی میں اضافہ کرنے او ر امریکہ میں مقیم بھارتی برادری کے افراد کی کامیابی کی داستانوں کو بروئے کار لانے میں صنعت کاروں کی معاونت کرے گا ۔ 

جناب گوئل نے رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرپرستی ، رہنمائی اور فنڈس وغیرہ کی کمی کی وجہ سے اسٹارٹ اپس کے بعض اچھے خیالات کو بروئے کار نہیں لایا جاتا ۔ اس پہل قدمی میں شرکت کرنے کی غرض سے وہاں موجود شرکاء پر زور دیتے ہ وئے جناب گوئل نے کہا کہ امریکہ میں مقیم بھارتیوں کے لئے یہ ایک موقع ہے کہ وہ بھارت میں ذہین افراد کی معاونت کرکے ملک کو اپنی طرف سے کچھ واپس عطا کریں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001R4M9.jpg

 

جناب گوئل نے کہاکہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ملک آتم نربھر بننے کے لئےہر ممکن کوشش کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ح کومت برآمدات کو فروغ دینے کی کوشش کررہی ہے ، حکومت کے اندر بھی ملکر اور قریبی تال میل کے ساتھ کام کرنے پر توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ بھارت کے اندر سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی غرض سے متعدد پہل قدمیاں کی گئی ہیں اور حکومت، ٹرانسپورٹ  کے نئے ذرائع کی حوصلہ افزائی اور پٹرول میں ایتھانول کی آزیزش کی حوصلہ افزائی کررہی ہے ۔ انہوں نے سیمی کنڈکٹرس پالیسی اور کام کاج سے متعلق عالمی پیمانے کے ساتھ بڑی بڑی فیکٹریوں کو فروغ دینے کی غرض سے 13 شعبوں کے لئے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم کا بھی ذکر کیا ۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت ان کمپنیوں کی مدد کی پیش کش کررہا ہے جو بھارت میں سرمایہ کاری  کرنا چا ہتی ہیں ۔ ا نہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ بھارت میں ایک بڑی مارکیٹ کے زبردست مواقع موجود ہیں ، جس سے یہ سرمایہ کاری کے لئے بہت ہی پرکشش ملک بن گیا ہے ۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے پیمانے پر کاروبار کرنے اور صلاحیت مند افراد کے ایک بڑے گروپ کے فوائد بھی دستیاب ہیں ۔

اس بارے میں رائے ظاہر کرتے ہوئے کہ دنیا بھر میں بھارت کے ساتھ ملکر کام کرنے میں بہت زیادہ دلچسپی پائی جاتی ہے ، جناب گوئل نے کہا کہ ہماری توجہ ، ترقی پذیر دنیا کے ساتھ بہتر تجارتی سمجھوتے کرنے پر مرکوز ہے ۔ ہمارےآزاد تجارتی سمجھوتے، بھارت کے قومی مفادپر مبنی ہوتے ہیں ۔ انہوں نے اس بات کو نمایاں کیا کہ آزاد تجارتی سمجھوتوں ایف ٹی ایز کے بارے میں بہت سے ملکوں کے ساتھ سرگرم مذاکرات جاری ہیں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002BEXY.jpg

 

جناب گوئل نے امریکہ میں مقیم بھارتی برادری کے افراد پر زور دیا کہ وہ تہواروں اور دوسرے مواقع پر تحفے تحائف وغیر ہ دینے کی غرض سے او ڈی او پی (ایک ضلع ایک مصنوعات ) مصنوعات کا استعمال کریں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سے بھارت کے لاکھوں بنکروں اور دستکاروں کو ذریعہ معاش فراہم ہو جائے گا ۔

جناب گوئل نے کہا کہ بھارت بہتری کی جانب تبدیل ہورہا ہے ، اور آج وہ کہیں زیادہ پراعتماد ہے ، کہیں زیادہ خود کفیل ہے اور وہ اورزیادہ کی کوشش کرتا رہے گا ۔ وزیر موصوف نے آئندہ پچیس برسوں میں ایک ترقی یافتہ ملک بننے کی جانب بھارت کے سفر میں ، بھارتی برادری کے فراد کے تعاون، اشراک اور شرکت کی خواہش کااظہار کیا ۔

 

************

ش ح ۔ ع م ۔ ف ر

U. No.9976



(Release ID: 1857326) Visitor Counter : 90