کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کا مطلب مواقع ہے ; یہ نہ صرف ہندوستان کی دہائی ہے بلکہ یہ ہندوستان کی صدی ہے، جناب پیوش گوئل نے اسٹینفورڈ کے طلبا سے خطاب کیا
گزشتہ چند برسوںمیں ہندوستان تیزی سے بدل رہا ہے ،اس کی معیشت میں اضافہ ہورہا ہے ، اس کے نظام میں بہتری آرہی ہے ، لوگ ٹکنالوجی سے جُڑ رہے ہیں اور دنیا سے بہترین علم حاصل کررہے ہیں: جناب گوئل
ہندوستان کی ایل ای ڈی کی کامیابی کی کہانی غیر مثالی نقطۂ نظر ،سخت محنت اور صوتی انتظامی طور طریقوں کے استعمال کا نتیجہ ہے: جناب گوئل
Posted On:
07 SEP 2022 9:15AM by PIB Delhi
تجارت وصنعت ، امور صارفین ، خوراک اور سرکاری نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے آج کہا کہ ہندوستان کا مطلب مواقع ہے اور یہ صرف ہندوستان کی دہائی نہیں بلکہ ہندوستان کی صدی ہے۔ وہ سینفرانسسکو میں آج بزنس کے اسٹین فورڈ گریجویٹ اسکول کے طلبا اور اساتذہ سے با ت چیت کررہے تھے۔
جناب گوئل نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ ہندوستان نے گزشتہ چند سال بنیاد بنانے میں اچھے طریقے سے صرف کئے ہیں،جس سے ملک میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے ، اس کی معیشت میں اضافہ ہورہا ہے ،نظام میں بہتری آرہی ہے ، لوگ ٹکنالوجی سے جُڑ رہے ہیں اور دنیا سے بہترین علم حاصل کررہے ہیں۔وزیرموصوف نے زور دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کررہا ہے کہ ملک کے ہرشہری اور ملک میں پیدا ہونے والےہربچے کو بہترین معیاری زندگی اور ایک روشن مستقبل کا حق حاصل ہو۔
ہندوستا ن کی برآمدات کا حوالہ دیتے ہوئے ، جو گزشتہ مالی سال میں پہلے ہی سے 675 بلین امریکی ڈالر سے تجاوز کرچکی ہے، انہوں نے کہا کہ ملک اب 2030 تک بین الاقوامی تجارت کو 2 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچانے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ اس وقت جب ہندوستان اپنی آزادی کی 100 ویں سالگرہ منائے گا ، اس وقت ہندوستان کی معیشت 30 ٹریلین امریکی ڈالر تک پہنچ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین موقع ہے جو ہندوستان نے دنیا کے سامنے پیش کیا ہے ۔ یہ نہ صرف ہندوستان کی دہائی ہے بلکہ ہندوستان کی صدی ہے۔
ہندوستان کے نوجوانوں پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ، جو تیزی سے صنعت کار اور اسٹارٹ اپ چیمپئن بن رہے ہیں، جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان کی نئی تعلیمی پالیسی نے آزادتعلیم تک رسائی کو تقویت فراہم کی ہے اور ہندوستان دنیا کے بہترین اسکولوں کے ساتھ زبردست تعاون کے لئے کوشاں ہے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندوستان کے مستقبل کے لئے کچھ صوتی انتظامی اصولوں پرمبنی اپنا نقطہ نظر اور اپنی منصوبہ بندی پیش کی ہے۔ انہوں نے ایل ای ڈی روشنی سے ہونے والے انقلاب کی مثال کا حوالہ دیتے ہوئے وضاحت کی کہ 2014 میں وزیراعظم نے بجلی کے سیکٹر میں سرمایہ کاری کے بوجھ کو کم کرنے اور عام آدمی کے بجلی کے بلوںمیں کمی لانے اور استحکام کو یقینی بنانے کی خاطر بجلی کے تحفظ پر خصوصی توجہ دی ہے ۔حکومت نے 2015 میں ایل ای ڈی لائٹنگ پروگرام کی شروعات کی تھی۔
جناب گوئل نے اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی مہنگے ایل ای ڈی لیمپس کی خریداری کے لئے سبسڈی واپس لینے کا وزیراعظم کافیصلہ ایل ای ڈی لائٹنگ کو فروغ دینے کے لئے ہندوستان کا ایک فیصلہ کن قدم تھا۔اس فیصلے کے بعد حکومت نے بڑے پیمانے پر تمام شراکتداروں کے ساتھ کام کیا ۔ حکومت نے درآمد کاروں سے تقسیم کاروں اور تقسیم کاروں سے سپلائروں تک اپنی مصروفیت جاری رکھتے ہوئے کامیابی سے پروگرام کے پہلے سال میں ہی 85 فیصد تک ایل ای ڈی بلب کی قیمت کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔جزوی طورپر معیشت کو پٹری پر لانے اور سپلائروں کے درپیش مسائل کو موثر طریقے سے حل کیا گیا۔
انہوں نے آگے کہا کہ ہندوستان نے کامیابی سے متعدد انتظامی اصولوں جیسے بنیادی وجوہات کا تجزیہ ، اختراعی مالیاتی موڈلزاور مخصوص پیمانے کی معیشتوں کا استعمال کیا تاکہ ایل ای ڈی لائٹنگ پروگرام کی کامیابی کو یقینی بنایا جاسکے ۔ قابل ذکر ہے کہ ہندوستا ن اس پروگرام کی وجہ سے تقریباََ80 ملین ٹن سی او 2 کے اخراج کو بچانے میں کامیاب رہا ہے۔ جناب گوئل نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان کبھی ایل ای ڈی لیمپس کا خالص درآمد کنندہ تھا لیکن اب ہندوستان میں اعلیٰ معیار کے ایل ای ڈی لیمپس کے متعدد مینوفیکچررس ہیں، جو پوری دنیا میں ایل ای ڈی لیمپس کی برآمد کاری میں مصروف ہیں۔
ایک واحد پروگرام سے بڑے پیمانے پر آئی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ ہندوستان اب اس طرح کے سیکڑوں انقلابی پروگراموں کی منصوبہ بندی کررہا ہے ۔ ہندوستا ن کی فن ٹیک کی کامیابی پر بات کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان میں اب تقریباََ 40فیصد ڈجیٹل طریقے سے لین دین ہورہا ہے ۔ یہاں تک کہ چھوٹے دوکاندار بھی ڈجیٹل طریقے سے لین دین کررہے ہیں۔
ہندوستان کی طرف سے دنیا کو پیش کردہ شاندار مواقع پر بات کرتے ہوئے جناب گوئل نے اسٹین فورڈ کے طلبا کو ہندوستان آنے اور ایک ارب سے زیادہ لوگوں کے ساتھ اپنی توقعات کی تکمیل کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ۔
*************
ش ح۔ع ح ۔رم
(07-09-2022)
U-9970
(Release ID: 1857317)
Visitor Counter : 142