کامرس اور صنعت کی وزارتہ
کامرس اور صنعت ،صارفین کے امور ،خوراک عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے دنیا بھر کے چار ٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے کہا ہے کہ وہ برانڈ انڈیا کے سفراءبنیں
مرکزی وزیر نے ہندوستان میں چارٹر اکاؤنٹینسی فرموں سے کہا ہے کہ وہ عالمی شراکتداری کو فروغ دیں اور بین الاقوامی کمپنیاں بنیں
پیوش گوئل نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے یہ بھی کہا کہ وہ اعتماد ،ایمانداری اور اعلیٰ معیارات کی زبردست ایسی وراثت کے تئیں ہمیشہ انصاف کریں جو ان کے پیشرو چھوڑ کر گئے ہیں
ہندوستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آئی سی اے آئی سے دنیا بھر میں سو دفاتر کھولنے کے لئے کام کرنے کی تلقین
Posted On:
06 SEP 2022 9:36AM by PIB Delhi
کامرس اور صنعت ،صارفین کے امور ،خوراک عوامی نظام تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل نے دنیا بھر کے چار ٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے کہا ہے کہ وہ برانڈ انڈیا کے سفراءبنیں۔وہ امریکہ میں 6 خطوں میں ہندوستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ کھل جانے کے بعد سان فرانسسکو میں ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔
وزیر موصوف نے اچھے کام کے لئے ہندوستان کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے انسٹی ٹیوٹ آئی سی اے آئی کے عہدیداروں کو مبارکباد دی جو و ہ اس پیشے کو مزید آگے بڑھانے کے لئے کررہے ہیں ۔
آزادی کا امرت مہوتسو پر اپنی مبارکباد پیش کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ جغرافیائی سیاسی شعبہ میں ایک اہم مقام حاصل کرنے اور ایک مضبوطی کے ساتھ آگے بڑھنے کے لئے ہندوستان کے لئے اگلے 25 سال بہت اہم ہوں گے۔آئی سی اے آئی کو بھی ہندوستان کے اس سفر میں ایک اہم رول ادا کرنا ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ایک ایسے وقت کے منتظر ہیں جب آئی سی اے آئی سو بین الاقوامی دفاتر قائم کرے گی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ دنیا بھر کے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس معاشی ترقی میں زبردست تعاون فراہم کرتے رہے ہیں، وزیر موصوف نے کہا کہ چارٹرڈاکاؤنٹنٹس سے جڑے افراد یکجہتی کے محافظ ہیں۔ایک چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کے دستخط کو ایمانداری اور یکجہتی کی ایک علامت بتاتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اس دستخط کی قد رنے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے کام کو مزید سنجیدہ اور غیر معمولی نوعیت کا بنادیا ہے۔
چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کی 21ویں عالمی کانفرنس کا ذکر کرتے ہوئے جو 118 سال میں پہلی مرتبہ نومبر 2022 میں ممبئی میں ہونے والی ہے جناب گوئل نے کہا کہ یہ ایسے وقت ہورہی ہے جب ہندوستان جی-20 کی صدارت سنبھالنے والا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ عالمی برادری میں ہندوستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا صلا ہے۔
اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان پر آشوب دنیا میں استحکام کا ایک جزیرہ ہے ،وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان آج دنیا میں سب سے تیز ترقی کرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے۔افراط زر پر ہندوستان کی مسلسل توجہ پر زور دیتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ حکومت نے اس بات کو یقینی بنادیا ہے کہ افراط زر آر بی آئی کی توجہ کا اہم مرکز ہے اور 2014 کے بعد سے ہندوستان میں 4.5 فیصد کی اوسط سے افراط زر رہا ہےجو ہم نے آزادی کے بعد کسی بھی آٹھ سال کی مدت میں سب سے کم دیکھا ہے۔
آج دنیا میں غیر یقینی افراط زر کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہندوستان ایک سب سے پسندیدہ سرمایہ کاری والا ملک ہے اور وہ آج دنیا کے لئے ایک ترجیحی شراکتدار ہے۔دنیا کے رہنما باہمی سمجھوتوں کے ذریعہ ہندوستان کے ساتھ تجارت اور اپنی وابستگی کو وسعت دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے آسٹریلیا اور متحدہ عر ب امارات کے ساتھ دو کامیاب ایف ٹی ایز ہوچکے ہیں اور ہم برطانیہ کے ساتھ مذاکرات کے ایک پیشگی مرحلے میں ہیں اور یہ سمجھوتہ دیوالی تک ممکنہ طور پر مکمل کرلیا جائے گا۔
وزیر موصوف نے جی ایس ٹی ،آئی بی سی ،جرم کے زمرے سے نکلنا ،کاروبار کو آسان بنانے کو مزید بہتر بنانے کے لئے تعمیل میں کمی ، ہندوستان میں آنےوالے نئے کاروبار کےلئے کم کارپوریٹ ٹیکس ،منافہ کی تقسیم کے ٹیکسوں کو ختم کرنے اور قومی سنگل ونڈو جیسی ہندوستان میں یکسر طور پر تبدیلی کرنے والی معاشی اصلاحات کا ذکر کیا ،جس نے کاروبار اور معاشی سرگرمیوں میں توسیع کے لئے ہندوستان میں نیا جوش اور ولولہ پیدا کیا ہے۔
جناب گوئل نے آئی سی اے آئی اور دنیا بھر میں اس کے ممبروں سے کارروائی کرنے کے لئے چار اپیلیں کیں :
- انہوں نےان سے کہا کہ وہ اپنے بین الاقوامی کلائنٹس (گاہکوں) کے لئے ہندوستان میں دستیاب زبردست سرمایہ کاری پیش کریں ۔
- انہوں نے آئی سی اے آئی کے ہر ممبرسے کہا کہ وہ برانڈ انڈیا کے سفیر بنیں اور مسابقتی قیمتوں پر اعلیٰ معیار کی مصنوعات کو پھیلانے میں مددگار ثابت ہوں جس کی ہندوستان پیش کش کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان نے اپنی برآمدات کو کافی وسعت دی ہے۔ ہماری ایک درخشاں ایک ضلع ،ایک پروڈکٹ ،او ڈی او پی پہل ہے اور آتم نربھرتا ہماری ترقی کے فلسفہ کا ستون ہے۔
- وزیر موصوف نے دنیا بھر کے آئی سی اے آئی کے ممبروں سے کہا کہ وہ جہاں تک ممکن ہو ہندوستان میں بنی مصنوعات کا استعمال کریں خاص طور پر تحفہ تحائف کے لئے ۔انہوں نے اس بات پربھی زور دیا کہ سب کا پریاس کا موٹو دنیا میں ہر ہندوستانی کے لئے قابل اطلاق ہے۔
- جناب گوئل نے ہندوستان کی چارٹرڈ اکاؤنٹنسی فرموں سے بھی اپیل کی کہ وہ عالمی شراکتداری کو فروغ دینے کے لئے آگے آئیں اور بین الاقوامی سطح کی کمپنیاں بنیں ۔وزیر موصوف نے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے یہ بھی کہا کہ وہ اعتماد ،ایمانداری اور اعلیٰ معیارات کی زبردست ایسی وراثت کے تئیں ہمیشہ انصاف کریں جو ان کے پیشرو چھوڑ کر گئے ہیں۔
*******************
ش ح ۔ح ا ۔ م ش
U.N. 9924
(Release ID: 1857044)
Visitor Counter : 144