وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پی ایم –  شری یوجنا کا اعلان کیا


پردھان منتری اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم – ایس ایچ آر آئی، شری) یوجنا کے تحت ہندوستان میں 14,500 اسکولوں کی ترقی اور اَپ گریڈیشن کا کام کیا جائے گا

Posted On: 05 SEP 2022 7:01PM by PIB Delhi

آج یوم اساتذہ کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا (پی ایم – ایس ایچ آر آئی، شری) یوجنا کے تحت 14,500 اسکولوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن کا اعلان کیا۔

پی ایم – شری اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا جدید، یکسر تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ کار ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پی ایم – شری اسکول قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کے جذبے کے تحت ہندوستان بھر کے لاکھوں طلباء کو مزید فائدہ پہنچائیں گے۔

وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا؛

’’آج، #ٹیچرز ڈے (یوم اساتذہ) پر مجھے ایک نئی پہل – پردھان منتری اسکول فار رائزنگ انڈیا (پی ایم – ایس ایچ آر آئی) یوجنا کے تحت پورے بھارت میں 14,500 اسکولوں کی ترقی اور اپ گریڈیشن، کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔  یہ ماڈل اسکول بنیں گے جو این ای پی کی مکمل روح کو اپنے اندر سمیٹنے کا کام کریں گے۔‘‘

’’ پی ایم – شری اسکولوں میں تعلیم فراہم کرنے کا ایک جدید، یکسر تبدیلی لانے والا اور جامع طریقہ کار ہوگا، جس میں دریافت پر مبنی، سیکھنے کے مرکوز طریقۂ تدریس پر زور دیا جائے گا۔ جدید انفراسٹرکچر پر بھی توجہ دی جائے گی، جس میں جدید ٹیکنالوجی، اسمارٹ کلاس روم، کھیل کود اور بہت کچھ شامل ہے۔ ‘‘

’’قومی تعلیمی پالیسی نے حالیہ برسوں میں تعلیم کے شعبے کو یکسر طور پر تبدیل کردیا ہے۔ مجھے یقین ہے کہ پی ایم – شری اسکول این ای پی کے جذبے کے مطابق پورے ہندوستان میں لاکھوں طلباء کو مزید فائدہ پہنچائیں گے۔‘‘

 

 

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.9912


(Release ID: 1856928) Visitor Counter : 188