ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے نے اگست 22 میں 119.32 میٹرک ٹن کی  اگست ماہانہ مال بھاڑا لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈ  قائم کیا ہے


اگست کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 8.69 ایم ٹی رہی ہے یعنی 2021 میں حاصل کیے گئے پچھلے بہترین اگست کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 7.86 فیصد اضافہ

اس کے ساتھ، ہندوستانی ریلوے نے مسلسل 24 ماہ کی بہترین ماہانہ مال بھاڑا لوڈنگ درج کرائی  ہے

Posted On: 05 SEP 2022 11:14AM by PIB Delhi

انڈین ریلویز (آئی آر) نے اگست 22 میں 119.32 میٹرک ٹن کی اگست ماہانہ مال بھاڑا لوڈنگ کا اب تک کا بہترین ریکارڈ  قائم کیا ہے۔ اگست کے مہینے میں اضافی لوڈنگ 8.69  میٹرک ٹن رہی یعنی 2021 میں حاصل کیے گئے پچھلے بہترین اگست کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 7.86 فیصد اضافہ، اس کے ساتھ، ہندوستانی ریلویز نے مسلسل 24 ماہ کی بہترین ماہانہ مال بھاڑالوڈنگ درج کرائی ہے۔

انڈین ریلویز نے کوئلے میں 9.2 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ حاصل کی ہے، اس کے بعد کھاد میں 0.71  میٹرک ٹن، باقی سامان میں 0.68 میٹرک ٹن اور 0.62  میٹرک ٹن کنٹینرز۔ آٹوموبائل لوڈنگ میں اضافہ مالی سال 2023-2022 میں فریٹ بزنس کی ایک اور خاص بات ہے اور مالی سال 2023-2022 میں اگست تک 2206 ریک لوڈ کیے گئے ہیں جبکہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران 1314 ریکز یعنی اس لوڈنگ میں 68 فیصد اضافہ ہوا۔

یکم اپریل 2022 سے 31 اگست 2022 تک مجموعی مال کی لوڈنگ 620.87 میٹرک ٹن رہی ہے جب کہ 2022-2021 میں حاصل کی گئی  لوڈنگ562.75 میٹرک ٹن تھی۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 10.32فیصد کی نمو کے ساتھ58.11 میٹرک ٹن کی اضافی لوڈنگ ریکارڈ کی گئی۔

مال برداری این ٹی کے ایمس (نیٹ ٹن کلو میٹر) اگست 21 میں 63 بلین سے بڑھ کر اگست 22 میں 73 بلین ہو گئی ہے جس میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پہلے پانچ مہینوں میں مجموعی این ٹی کے ایمس میں بھی 18.29فیصد اضافہ ہوا ہے۔

بجلی اور کوئلے کی وزارت کے ساتھ قریبی تال میل میں پاور ہاؤسز کو کوئلے کی سپلائی بڑھانے کے لیے ہندوستانی ریلوے کی مسلسل کوششیں اگست کے مہینے میں مال برداری کی کارکردگی کی اہم خصوصیات میں سے ایک رہی ہیں۔ پاور ہاؤسز پر کوئلے کی لوڈنگ (گھریلو اور درآمدی دونوں) میں اگست میں 10.46 میٹرک ٹن  کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ 44.64 میٹرک ٹن کوئلہ پاور ہاؤسز میں منتقل کیا گیا تھا جو پچھلے سال 34.18 میٹرک ٹن تھا، یعنی 31 فیصد اضافہ درج کیا گیا۔ مجموعی طور پر، سال کے پہلے پانچ مہینوں میں، انڈین ریلوے نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں  58.41 میٹرک ٹن سے زیادہ اضافی کوئلہ پاور ہاؤسز  کو منتقل  کیا ہے، جس میں 32فیصدسے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔

 اجناس کے لحاظ سے ترقی کی تعداد ظاہر کرتی ہے کہ انڈین ریلوے نے مندرجہ ذیل شرح نمو کے ساتھ تقریباً تمام اجناس کے حصوں میں متاثر کن ترقی حاصل کی ہے:
 

اجناس

فرق(میٹرک ٹن)

فیصد فرق

کوئلہ

9.20

19.26

کھاد

0.71

17.10

بقایا دیگر اشیاء

0.68

7.69

کنٹینرس

0.62

9.39

پی او ایل

0.28

7.80

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*************

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.9888



(Release ID: 1856838) Visitor Counter : 111