الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
ہندوستان نے روزانہ اوسطاً>9 ایم این ڈی بی ٹی ادائیگیاں منتقل کیں (مالی سال 2021-22 میں)ایک دن میں 284 ملین ڈیجیٹل لین دین ہو رہا ہے
Posted On:
01 SEP 2022 7:31PM by PIB Delhi
"ہندوستان آج خاص طور پر ڈیجیٹل ادائیگیوں میں دنیا کی قیادت کر رہا ہے اور شہریوں کی زندگیوں اور حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک ممتاز ملک بنتا جا رہا ہے - انڈیا اسٹیک اور دیگر مختلف ڈیجیٹل حکومتی حل اب دنیا کے ممالک کے لیے قابل رشک ہیں - انڈیا لیڈز ڈیجیٹل اور ڈیجیٹل لیڈز انڈیا کا شکریہ وزیراعظم نریندر مودی جی کے وژن کی بدولت”، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی اور ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے ڈیجیٹل ادائیگیوں اور براہ راست فائدہ کی منتقلی یعنی ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر(ڈی بی ٹی) کے کامیاب ماڈل کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس سے لاکھوں ہندوستانی شہریوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
2013 سے ڈی بی ٹی موڈ کے ذریعے 24.8 لاکھ کروڑ سے زیادہ، صرف مالی سال 2021-22 میں ₹6.3 لاکھ کروڑ سے زیادہ منتقل کیے گئے ہیں۔ اوسطا> 90 لاکھ ڈی بی ٹی ادائیگیوں پر روزانہ کارروائی کی جاتی ہے (مالی سال 2021-22 میں)۔ پی ایم کسان سمان ندھی یوجنا کی 11ویں قسط کے تحت، تقریباً 20,000 کروڑ روپے براہ راست 10 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کے بینک کھاتوں میں منتقل کیے گئے (ایک دن میں ایک بٹن پر کلک کرنے پر 10 کروڑ سے زیادہ لین دین)۔
جہاں تک ڈیجیٹل ادائیگیوں کا تعلق ہے، 2021-22 کے دوران 8,840 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل ادائیگی کے ذریعے لین دین کیے گئے اور مالی سال 2022-23 میں تقریباً 3,300 کروڑ (24 جولائی 2022 تک)؛ ایک دن میں اوسطاً 28.4 کروڑ ڈیجیٹل لین دین ہوتے ہیں۔ڈیجیٹل اثاثوں (ڈی بی ٹی، جے اے ایم، ٹرینٹی، این پی سی آئی وغیرہ) کی تخلیق میں ہندوستان کی یہ کامیابی کی کہانی ایک مثال ہوسکتی ہے جس سے نہ صرف 'ترقی پذیر' بلکہ 'ترقی یافتہ' ممالک بھی سیکھ سکتے ہیں
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9790
(Release ID: 1856181)
Visitor Counter : 181