وزارت خزانہ

اگست 2022 کے مہینے میں  1,43,612 کروڑ روپے جی ایس ٹی کی مجموعی آمدنی


اگست 2022 کے مہینے کی آمدنی 2021 میں اسی مہینے میں جی ایس ٹی کی آمدنی سے 28فیصد زیادہ ہے

ماہانہ جی ایس ٹی کی آمدنی لگاتار چھ ماہ کے لیے  1.4 لاکھ کروڑ سے زیادہ ہے

Posted On: 01 SEP 2022 11:46AM by PIB Delhi

اگست 2022 کے مہینے میں جمع ہونے والی مجموعی جی ایس ٹی آمدنی ہے:

1,43,612 کروڑ روپے جس میں  سی جی ایس ٹی24,710 کروڑ روپے ہے، ایس جی ایس ٹی  30,951کروڑ  روپےہے، آئی جی ایس ٹی ہے77,782 کروڑ روپے (بشمول  42,067 کروڑ روپے  اشیا کی درآمد پر وصول شدہ) اور سیس ہے10,168 کروڑ روپے (بشمول  1,018 کروڑ  روپےاشیا کی درآمد پر وصول شدہ)۔

حکومت نے 29,524 کروڑ روپےسی جی  ایس ٹی اور 25,119 کروڑ روپے ایس جی ایس ٹی کو آئی جی ایس ٹی سے طے کیے ہیں۔ باقاعدہ تصفیہ کے بعد اگست 2022 کے مہینے میں مرکز اور ریاستوں کی کل آمدنی سی جی ایس ٹی کے لیے  54,234 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی کے لیے  56,070 کروڑ روپے ہے۔

اگست 2022 کے مہینے کی آمدنی گزشتہ سال اسی مہینے میں  1,12,020 کروڑ روپے کی  جی ایس ٹی آمدنی سے 28فیصد زیادہ ہے۔ اس ماہ کے دوران اشیا کی درآمد سے حاصل ہونے والی آمدنی 57 فیصد زیادہ رہی اور گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والی آمدنی (خدمات کی درآمد سمیت) گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران ان ذرائع سے حاصل ہونے والی آمدنی سے 19 فیصد زیادہ ہے۔

اس وقت  لگاتار چھ ماہ تک، ماہانہ جی ایس ٹی کی آمدنی  1.4 لاکھ کروڑ  روپےکے نشان سے زیادہ رہی ہے۔ اگست 2022 تک جی ایس ٹی کی آمدنی میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 33 فیصد اضافہ ہوا، جس میں کہ بہت زیادہ تیزی کا رجحان سامنے آتا رہا۔ یہ ماضی میں کونسل کی طرف سے بہتر شرائط و ضوابط کی بہتر پابندی  کو یقینی بنانے کے لیے کیے گئے مختلف اقدامات کا واضح اثر ہے۔ معاشی بحالی کے شانہ بشانہ بہتر رپورٹنگ کا جی ایس ٹی کی آمدنی پر مستقل بنیادوں پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔ جولائی 2022 کے مہینے کے دوران، 7.6 کروڑ ای وے بل بنائے گئے، جو جون 2022 کے 7.4 کروڑ سے معمولی زیادہ اور جون 2021 کے 6.4 کروڑ سے 19 فیصد زیادہ تھے۔

مندرجہ ذیل چارٹ موجودہ سال کے دوران ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی آمدنی میں رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔ جدول میں اگست 2021 کے مقابلے اگست 2022 کے مہینے کے دوران ہر ریاست میں جمع کیے گئے جی ایس ٹی کے ریاستی اعداد و شمار دکھائے گئے  ہیں۔

اگست 2022 کے دوران جی ایس ٹی محصولات میں ریاست کے لحاظ سے اضافہ

ریاست

اگست-21

اگست-22

اضافہ

جموںو کشمیر

392

434

11فیصد

ہماچل پردیش

704

709

1فیصد

پنجاب

1,414

1,651

17فیصد

چنڈی گڑھ

144

179

24فیصد

اترا کھنڈ

1,089

1,094

0فیصد

ہریانہ

5,618

6,772

21فیصد

دہلی

3,605

4,349

21فیصد

راجستھان

3,049

3,341

10فیصد

اترپردیش

5,946

6,781

14فیصد

بہار

1,037

1,271

23فیصد

سکم

219

247

13فیصد

ہماچل پردیش

53

59

11فیصد

ناگا لینڈ

32

38

18فیصد

منی پور

45

35

-22فیصد

میزورم

16

28

78فیصد

تریپورہ

56

56

0فیصد

میگھالیہ

119

147

23فیصد

آسام

959

1,055

10فیصد

مغربی بنگال

3,678

4,600

25فیصد

جھار کھنڈ

2,166

2,595

20فیصد

اوڈیشہ

3,317

3,884

17فیصد

چھتیس گڑھ

2,391

2,442

2فیصد

مدھیہ پردیش

2,438

2,814

15فیصد

گجرات

7,556

8,684

15فیصد

دمن اور دیو

1

1

4فیصد

دادر و نگرحویلی

254

310

22فیصد

مہاراشٹر

15,175

18,863

24فیصد

کرناٹک

7,429

9,583

29فیصد

گوا

285

376

32فیصد

لکشدیپ

1

0

-73فیصد

کیرالہ

1,612

2,036

26فیصد

تملناڈو

7,060

8,386

19فیصد

پڈوچیری

156

200

28فیصد

انڈمان ونکوبار جزائر

20

16

-21فیصد

تلنگانہ

3,526

3,871

10فیصد

آندھرا پردیش

2,591

3,173

22فیصد

لداخ

14

19

34فیصد

دیگر خطہ

109

224

106فیصد

مرکز کا دائرہ اختیار

214

205

-4فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

*******

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9764



(Release ID: 1856009) Visitor Counter : 166