ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی کابینہ نے، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے شعبے میں، بھارت  اور نیپال کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کو منظوری دی

Posted On: 31 AUG 2022 12:17PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے  بھارت اور نیپال کے درمیان جنگلات،  وائلڈ لائف ،  ماحولیات،  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آب وہوا کی  تبدیلی کے شعبے میں  باہمی تعاون بشمول راہداریوں کی بحالی اور علاقوں کو  آپس میں جوڑنے نیز معلومات  اور  بہتر  طریقوں کو  دونوں ملکوں کے درمیان  مشترک کرنے اور  باہمی  اشتراک وتعاون کو مستحکم کرنے کے مقصد سے نیپال حکومت کے ساتھ حیاتیاتی تنوع کے تحفظ  سے  متعلق  مفاہمت نامے پر دستخط کرنے کی  ماحولیات، جنگلات اور آب وہوا   کی تبدیلی کی وزارت کی تجویز کو منظوری دے دی ہے ۔

اس مفاہمت نامے سے دونوں ملکوں   کے درمیان جنگلات، وائلڈ لائف ،  ماحولیات،  حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور آب وہوا کی  تبدیلی کے شعبوں  بشمول راہداریوں کی بحالی  اور علاقوں کو  آپس میں جوڑنے نیز معلومات  اور بہتر طریقوں کو مشترک کرنے کے لئے باہمی اشتراک وتعاون کو فروغ دینے میں مدد فراہم ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- م ع- ق ر)

U-9722


(Release ID: 1855722) Visitor Counter : 144