وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 29 AUG 2022 8:03PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے ایک ٹوئٹ میں کہا:

’’پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کو دیکھ کر صدمے میں ہوں۔ ہم متاثرین کے اہل خانہ، زخمیوں اور اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور حالات کی جلد بحالی کی امید کرتے ہیں۔‘‘

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9648


(Release ID: 1855332) Visitor Counter : 140