نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت نے کھیل ایوارڈز 2022 کے لیے درخواستیں طلب کیں
درخواستیں ایک خصوصی پورٹل dbtyas-sports.gov.in; کے توسط سے آن لائن موڈ میں طلب کی گئی ہیں۔ درخواستیں 20 ستمبر 2022 تک رات 11:59 بجے تک قابل قبول ہوں گی
Posted On:
27 AUG 2022 6:20PM by PIB Delhi
بھارت سرکار کے نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، ہر سال ’کھیل ایوارڈز‘ کے لئے درخواستیں طلب کرتی ہے۔ سال 2022 کے لئے ان کھیل ایوارڈز کے لئے درخواستیں طلب کرنے والی نوٹیفکیشن ویب سائٹ www.yas.nic.in پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔ انڈین اولمپک ایسوسی ایشن / اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا / تسلیم شدہ نیشنل اسپورٹس فیڈریشن / اسپورٹس پروموشن بورڈز / ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی حکومتوں وغیرہ کو بھی اسی کے مطابق مطلع کیا جاتا ہے۔
اس ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں/ کوچز/ اداروں/ یونیورسٹیوں سے درخواستیں طلب کی جاتی ہیں۔ اس سال سے اس کے لئے درخواستیں ایک خصوصی پورٹل کے ذریعے صرف آن لائن موڈ میں ہی طلب کی جا رہی ہیں۔ ایوارڈ سے متعلق رہنما خطوط کے مطابق اہل امیدواروں کو افسران/ افراد کی سفارش کے بغیر صرف پورٹل dbtyas-sports.gov.in پر ہی خود آن لائن درخواست دینے کی اجازت ہے۔ آن لائن درخواست میں کسی بھی پریشانی کی صورت میں، درخواست دہندہ کھیل کے محکمہ سے ای میل آئی ڈی section.sp4-moyas[at]gov[dot]inیا ٹیلی فون نمبر 011-23387432 پر کسی بھی کام کے دن میں صبح 9 بجے سے شام 5.30 تک رابطہ کر سکتا ہے ۔ اس ایوارڈ کے لیے اہل کھلاڑیوں کو اپنی درخواست 20 ستمبر 2022 کو رات 11.59 بجے تک پورٹل dbtyas-sports.gov.in پر لازمی طور پر جمع کرنی ہوگی۔ آخری تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
'کھیل ایوارڈز' ہر سال کھیلوں میں بہترین کارکردگی کے اعتراف میں اور انعام سے نوازنے کے لئے دیئے جاتے ہیں۔ ’میجر دھیان چند کھیل رتن ایوارڈ‘ چار سال کی مدت میں کسی کھلاڑی کے ذریعہ کھیل کے شعبے میں شاندار اور سب سے بہترین کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے ؛ ’ارجن ایوارڈ ‘ چار برسوں تک مسلسل بہترین کارکردگی کے لئے دیا جاتا ہے؛ ’ دروناچاریہ ایوارڈ‘ باوقار بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کے لئے کوچوں کو دیا جاتا ہے جبکہ 'دھیان چند ایوارڈ' کھیل کے فروغ میں تاحیات تعاون کے لیے دیا جاتا ہے۔ 'راشٹریہ کھیل پروتساہن پُرسکار‘ان کارپوریٹ اداروں اور افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کھیلوں کے فروغ اور ترقی کے شعبے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔’ مولانا ابوالکلام آزاد (ایم اے کے اے) ٹرافی ‘ کسی یونیورسٹی کو بین- یونیورسٹی ٹورنامنٹس میں مجموعی طور پر اعلیٰ کارکردگی کے لیے دی جاتی ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U: 9591)
(Release ID: 1854933)
Visitor Counter : 206