قبائیلی امور کی وزارت

قبائلی امورکی وزارت اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت  نے 68000سے زیادہ دیہات میں آشواسن مہم کے تحت گھرگھرجاکر ٹی بی کی اسکریننگ کی


اس پہل قدمی کے تحت ایک کروڑسے زیادہ افراد کی اسکریننگ کی گئی

Posted On: 26 AUG 2022 12:51PM by PIB Delhi

قبائلی امورکی وزارت اور صحت وخاندانی بہبود کی وزارت کے ٹی بی ڈیویژن نے 24اگست کو نیشنل ٹرائبل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (این ٹی آرآئی ) ، نئی دہلی میں ایک قومی کانکلیو کاانعقاد کیا ۔ جس کا مقصد علاقائی ٹی بی پہل قدمی کے تحت چلنے والی 100دن پرمشتمل آشواسن مہم کے بارے میں لوگوں کوآگاہ کرنا تھا۔

قبائلی ٹی بی پہل قدمی ، قبائلی امورکی وزارت اور سینٹرل ٹی بی ڈویژن ، وزارت صحت کا ایک مشترکہ پروگرام ہے ،جسے یوایس ایڈ کی ایک تکنیکی شراکت دارکی حیثیت سے اور پیرامل سواستھیہ کی ایک نفاذ کرنے والے شراکت دارکی حیثیت سے مدد حاصل ہے ۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OFJK.jpg

آشواسن مہم اس سال 7جنوری کوشروع کی گئی جس کا مقصد قبائلی ٹی بی پہل قدمی کے نظام کے تحت 174قبائلی اضلاع میں ٹی بی کے فعال معاملات کاپتہ لگاناہے ۔ اس کی شروعات مہاراشٹرکے ضلع نندوربار میں کی گئی تھی ۔ اس پہل قدمی کے تحت 68019دیہاتوں میں ٹی بی کے لئے گھرگھرجاکر اسکریننگ کی گئی تھی ، جس میں 10307200افراد کی زبانی اسکریننگ شامل ہے ۔382811افراد میں  احتمالی ٹی بی کی شناخت کی گئی ۔ ان میں سے 279329(73فیصد ) نمونے ٹی بی کے لئے ٹیسٹ کئے گئے تھے اور9971 افراد ٹی بی کے لئے مثبت پائے گئے اور بھارتی حکومت کے  ضوابط کے مطابق ان کا علاج شروع کیاگیا۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J8Z6.jpg

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ، ڈاکٹرنول جیت کپور ، جوائنٹ سکریٹری ، ایم اوٹی اے نے بتایاکہ ‘‘آشواسن مہم نے معاشرے پراثررکھنے والے  تقریبا دولاکھ افراد کوایک پلیٹ فارم پرجمع کیا جنھوں نے اس مہم کو کامیاب بنانے میں فراخ دلی کے ساتھ کام کیا۔ ان افراد میں قبائلی رہنما ، قبائلی معالجین ، پی آرآئی ارکان ، ایس ایچ جیز اور قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان شامل ہیں ، جو اسکریننگ کے عمل اورعوام کی بیداری میں  ہماری اس مہم کا حصہ تھے ۔ ’’انھوں نے پیرامل فاؤنڈیشن  اور یوایس ایڈ کی ستائش کی جنھوں نے سینٹرل ٹی وی ڈویژن ، اسٹیٹ ٹی وی آفیسرز اور ضلع ٹی بی افسران کے ساتھ  بہت نزدیکی طورپر مل کرکام کیا۔ انھوں نے مزید کہاکہ اعداد وشمار سے پتہ چلتاہے کہ قبائلی عوام  ، دیگرآبادیوں کے مقابلے میں ، سانسوں کے امراض اورٹی بی وغیرہ کی زد میں نسبتاًزیادہ آسکتے ہیں ۔ انھوں نے ریاستی محکمہ صحت سے کہا کہ وہ بنیادی ڈھانچے سے تعلق رکھنے والی خامیوں کا جائزہ لیں اورریاست کے متعلقہ قبائلی بہبود کے محکمے کے ذریعہ صحت وخاندانی بہبود کی وزارت اورقبائلی امورکی وزارت سے امدادی فنڈز کا مطالبہ کریں ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004VBTC.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QTKB.jpg 

جناب وویکانند گری، ڈی  ڈی جی سینٹرل ٹی بی ڈویژن ن ے سی ٹی ڈی کا ٹرائبل ٹی بی انیشی ایٹیو پیش کیا ۔ ڈاکٹر رگھورام راو ، اے ڈی جی نے کہا کہ سینٹرل ٹی بی ڈویژن، ٹی بی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے قبائلی برادریوں کا ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہشمند ہے۔ آشواسن مہم کے ذریعے سامنے آنے والے ڈیٹا کے ساتھ، سی ٹی ڈی اسپتالوں کی نقشہ سازی کرے گی اور اسے اپنا نقطہ آغاز قرار دےگی۔

ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے ، محترمہ سنگیتا پٹیل، ڈاریکٹر ہیلتھ، یو ایس ایڈنے، قبائلی امور کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کو قباٗئلی عوام کے درمیان ٹی بی سے  نمٹنے کی عزم مبارکباد دی۔ انھوں نے کہا ‘‘ بہت حیرت ہوتی ہے  جب آپ یہ سوچتے ہیں کہ برادری کی سطح پر 2200 افراد کی کارکردگی سے کیا کیا حاصل کرلیا گیا ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ آپ لوگ 10 ملین لوگوں تک پہنچنے میں کامیاب رہے اور 10000 ٹی بی کے مریضوں کی نشاندہی کی ۔ مجھے 75 ٹی بی سے پاک اضلاع کے لیے آپ کے عزم  کو دیکھ کر دلی مسرت ہوئی ہے، تاہم دوسرے قبائلی علاقوں کو بھی نظر میں رکھا جائے۔ ’’

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005NXJJ.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0065L7R.jpg

ہندوستان کی آزادی کی پچھترویں سالگرہ منانے کی سمت میں آگے بڑھتے ہوئے، آئندہ چند مہینوں میں اس مرض سے زیادہ متاثر 75 اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان اضلاع کے لیے تین مرحلوں پر م شتمل ایک حکمت عملی پیش کی گئی، جو درج ذیل نکات پر مرکوز ہے:

  1. قبائلی برادری میں اثررکھنے والی شخصیات کے ساتھ رابطہ کاری کے ذریعہ ٹی بی کی خدمات کے لئے ڈیمانڈ پیداکرنا، جن کو کمیونٹی کو متحرک کرنے ، ٹی بی کے متعلق بیداری پھیلانے ، علاج کے عمل کو پھیلانے اور ٹی بی کے ساتھ جڑے خوف اوررسوائی سے نمٹنے کے اس عمل کے دوران منتخب کیاگیاہے ۔
  2. نفاذ میں خامیوں سے نمٹنے اور ہم آہنگ تدابیر کی فراہمی کے لئے ٹی بی کی ٹیسٹنگ اورتشخیص کے نظام ، پی آئی پیز اورفنڈنگ کے دوسرے وسائل سے استفادہ میں اضافہ کرتے ہوئے ٹی بی کی خدمات کی فراہمی کو بہتربنانا ۔
  3. متاثرہ افراد کا پتہ لگانے کی مہم کے ذریعہ مرض کے پھیلاؤ اورانفیکشن کے معاملات میں کمی لانا ۔

آگے بڑھنے کا راستہ طے کرتے ہوئے ، ڈاکٹرشوبھا ایکا ، چیف آف پارٹی پیرامل سواستھیہ ، ٹرائبل ٹی بی انیشی ایٹو نے کہاکہ پیرامل سواستھیہ ہندوستان بھرمیں رہنے والے لاکھوں قبائلیوں کی صحت اوربہبود کے تئیں پرعزم ہے اوراس کامانناہے کہ ٹی بی سے آزاد قبائلی برادریاں  ، ٹی بی سے پاک ہندوستان کے حصول کا سنگ بنیاد ہیں ۔ محترمہ ونیتا سریواستو ا (مشیر برائے قبائلی صحت سیل ، قبائلی امورکی وزارت)اورڈاکٹرشیویندرہیگڑے اوراشونددیش مکھ سینیئر پیرامل سواستھیہ نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔ اس تقریب میں ریاستی اور ضلعی ٹی بی افسران ، تکنیکی ماہرین ، کمیونٹی پراثرانداز ہونے والے افراد اورترقیاتی شراکت دارو ں بھی شرکت کی ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008WZ67.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007CK98.jpg

**********

(ش ح ۔  س ب۔ ع آ)

U -9564



(Release ID: 1854635) Visitor Counter : 145