ا قتصادی امور کی کابینہ کمیٹی

کابینہ نے گندم یا میسلن  کے آٹے کی برآمدی پالیسی میں ترمیم کو منظوری دے دی

Posted On: 25 AUG 2022 2:43PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے گندم یا میسلن کے آٹے (ایچ ایس کوڈ 1101) کو برآمدی پابندیوں سے استثنیٰ کی پالیسی میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔

اثرات:

اس منظوری سے گندم کے آٹے کی برآمدات پر پابندی لگ جائے گی جس سے  گیہوں کے آٹے کی بڑھتی قیمتوں کو روکا جا سکے گا اور سماج کے سب سے کمزور طبقوں کے غذائی تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے گا۔

نفاذ:

غیر ملکی تجارت کا ڈائرکٹریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

پس منظر:

روس اور یوکرین گندم کی برآمدات کرنے والے سب سے بڑے ملک ہیں جن کی گیہوں کی عالمی تجارت میں حصہ داری تقریباً ایک چوتھائی ہے۔ ان دونوں ممالک کے درمیان جاری تصادم کی وجہ سے گندم کی عالمی سطح پر فراہمی میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے، جس کے نتیجہ میں ہندوستانی گیہوں کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے نتیجہ میں، گھریلو بازار میں گیہوں کی قیمت بڑھنے لگی ہے۔  ملک کے 1.4 بلین لوگوں کے غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے، مئی 2022 میں گندم کی برآمدات پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

لیکن، گندم کی برآمدات پر پابندی کی وجہ سے (جو گھریلو بازار میں بڑھتی قیمتوں کو روکنے اور ملک میں غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے لگائی گئی تھی)، غیر ملکی بازاروں میں گیہوں کے آٹے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے اور  سال 2021 کے اپریل-جولائی مہینے کے مقابلے  اپریل-جولائی 2022 کے دوران ہندوستان سے گندم کی برآمدات میں 200 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بازار میں گیہوں کے آٹے کی مانگ میں اضافہ کی وجہ سے گھریلو بازار میں گیہوں کے آٹے کی قیمت کافی بڑھ گئی ہے۔

اس سے قبل، یہ پالیسی تھی کہ  گیہوں کے آٹے کی برآمدات پر کوئی پابندی نہ لگائی جائے۔ لہٰذا،  غذائی تحفظ کو یقینی بنانے اور ملک میں گیہوں کے آٹے کی  بڑھتی ہوئی قیمتوں کو روکنے کے لیے گیہوں کے آٹے کی برآمد پر پابندیوں سے استثنیٰ کو واپس لے کر پالیسی میں جزوی ترمیم کی ضرورت تھی۔

*****

ش ح – ق ت – ت ع

U: 9524



(Release ID: 1854413) Visitor Counter : 211