وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے توما کورو ضلع میں سڑک حادثہ کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا


متاثرین کے لئے وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان

Posted On: 25 AUG 2022 11:08AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرناٹک کے توماکورو ضلع میں ایک سڑک حادثہ کی وجہ سے ہوئے جانی نقصان پر گہرے رنج و غم اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین کے لئے وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ پی ایم این آر ایف سے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا ہے:

’’کرناٹک کے توماکورو ضلع میں سڑک حادثہ افسوسناک ہے میں سوگوار کنبوں کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہو ں اور زخمیو ں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔وزیر اعظم کے قومی راحتی فنڈ سےمرنے والے افراد کے کنبوں کو2-2 لاکھ روپے دئے جائیں گے ،زخمیوں کو 50-50 ہزار روپے ادا کئے جائیں گے:وزیر اعظم‘‘

 

***********

 

 

ش ح ۔  ح ا ۔ م ش

U. No.9511


(Release ID: 1854270) Visitor Counter : 128