وزارتِ تعلیم

جناب دھرمیندر پردھان نے دو طرفہ میٹنگیں کیں اور آسٹریلیائی ہم منصب عزت مآب  جیسن کلیئر کے ساتھ آسٹریلیا انڈیا ایجوکیشن کونسل کی 6ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی


دونوں اطراف نے تعلیم اور ہنرمندی میں تعاون کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا

جناب  دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیائی اداروں کو ہندوستان میں کیمپس قائم کرنے  کے امکانات کو بروئے کار لانے کے لیے مدعو کیا

جناب  دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی طلباء کے زیر التواء ویزا کا مسئلہ اٹھایا

 

Posted On: 22 AUG 2022 1:01PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور کاروبار ،جناب دھرمیندر پردھان نے آج ویسٹرن سڈنی یونیورسٹی (ڈبلیو ایس یو) میں آسٹریلیائی ہم منصب عزت مآب جیسن کلیئر کے ساتھ آسٹریلیا انڈیا ایجوکیشن کونسل ( اے آئی ای سی) کی 6ویں میٹنگ کی مشترکہ صدارت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001JSRI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002N6Y9.jpg

 

دوطرفہ میٹنگ کے دوران وزراء نے تعلیم، ہنرمندی کی ترقی، تحقیق، اختراعات اور انٹرپرینیورشپ میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر نتیجہ خیز بات چیت کی۔ جناب  دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیائی یونیورسٹیوں اور ہنر مندی کے اداروں کا ہندوستان میں اپنے کیمپس قائم کرنے اور ہندوستانی اداروں کے ساتھ تعاون کے شعبوں کو تلاش کرنے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے جیسن کلیئر کو اس سال کے آخر تک ہندوستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔ وزراء نے ہندوستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے تحت تعلیم کو ایک اہم ستون بنانے کے مقصد سے سیکھنے، ہنر مندی اور تحقیق میں تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

آسٹریلیا-انڈیا ایجوکیشن کونسل کی 6ویں میٹنگ میں، جناب پردھان نے کہا کہ اے آئی ای سی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور تعلیم، مہارت کی ترقی اور تحقیق کی ترجیحات میں مصروفیات کو بڑھانے کے لیے ایک انتہائی موثر فورم ہے۔ انہوں نے آسٹریلیائی ٹیم کو اگلے سال ہندوستان میں اے آئی ای سی  کی ساتویں میٹنگ کے لیے مدعو کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003M6LU.jpg

 

جناب پردھان نے آیوروید، یوگا، زراعت وغیرہ کے شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان تحقیقی تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مہارت کی تصدیق اور کان کنی، لاجسٹک مینجمنٹ وغیرہ جیسے شعبوں میں تعاون پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان نے ڈیجیٹل یونیورسٹی  اور گتی شکتی یونیورسٹی قائم کی ہے، جس کے لیے دونوں ممالک نصاب اور دیگر پہلوؤں کو تیار کرنے کے لیے مل کر کام کر سکتے ہیں۔

جناب پردھان نے آسٹریلیا جانے والے ہندوستانی طلباء کے زیر التواء ویزا کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ آسٹریلیائی وزیر نے زیر التواء ویزوں کی جلد تکمیل میں تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بعد ازاں، وزراء نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی جس میں انہوں نے بین الاقوامی تعلیم پر ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا تاکہ دونوں ممالک میں ریگولیٹری ترتیبات کے بارے میں مشترکہ تفہیم پیدا کی جا سکے اور اداروں کی دو طرفہ نقل و حرکت کے مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔ جناب پردھان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہندوستان باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے تعلیم، ہنر مندی اور تحقیق میں آسٹریلیا کے ساتھ علم کے پُل بنانے اور دو طرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004CEAT.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005G1Z8.jpg

عزت مآبہ  سارہ مچل ایم ایل سی، این ایس ڈبلیو کے وزیر تعلیم کے ساتھ، شری پردھان ایک اسکول کا دورہ کریں گے۔ وہ سڈنی میں قائم ٹی اے ایف ای                                این ایس ایف اور یونیورسٹی آف نیو ساؤتھ ویلز (یو این ایس ڈبلیو) کا بھی دورہ کریں گے، جہاں وہ آسٹریلیائی حکومت کے محکمہ تعلیم کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندوں سے بات چیت کریں گے۔

 

ش  ح۔ا ک  ۔ ج

UNO-9389



(Release ID: 1853548) Visitor Counter : 157