کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معدنیاتی پیداوار نے ماہ جون 2022 کے دوران 7.5 فیصد نمو درج کی


اپریل تا جون 2022-23 کے دوران مجموعی نمو 9 فیصد کے بقدر تک پہنچ گئی

اہم معدنیات نے خاطر خواہ پیداواری نمو درج کی

Posted On: 20 AUG 2022 3:27PM by PIB Delhi

ماہ جون 2022 کے لیے کانکنی اور کھدائی کے شعبہ کی معدنیات کا پیداواری عدد اشاریہ (بنیاد: 2011-12= 100) 113.4 تھا، جو کہ ماہ جون 2021 کی سطح کے مقابلے میں 7.5 فیصد زائد تھا۔ انڈین بیورو آف مائنس (آئی بی ڈبلیو) کے عارضی اعداد و شمار کے مطابق، اپریل تا جون 2022-23 کی مدت کے لیے مجموعی نمو گذشتہ برس کی مدت کے مقابلے میں 9.0 فیصد اضافہ سے ہمکنار ہوئی۔

جون 2022 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح : کوئلہ 669 لاکھ ٹن، لگنائٹ 46 لاکھ ٹن، قدرتی گیس (استعمال شدہ)2747 ملین  کیوبک میٹر، پیٹرولیم (خام) 24 لاکھ ٹن، باکسائٹ1950 ہزار ٹن، کرومائٹ 343 ہزار ٹن، کاپر کنکریٹ 10 ہزار ٹن، سونا 85 کلو گرام، خام لوہا 201 لاکھ ٹن، لیڈ کنکریٹ 30 ہزار ٹن، خام مینگنیز 238 ہزار ٹن، زنک کنکریٹ 142 ہزار ٹن، چوناپتھر 335 لاکھ ٹن، فاسفیٹ 189 ہزار ٹن، میگنیسائٹ 8 ہزار ٹن، اور ڈائمنڈ 44 کیرٹ کے بقدر رہی۔

اہم معدنیاتی پیداوار  نے جون 2021 کے مقابلے میں جون 2022 کے دوران مثبت نمو کے اشارے دیے ہیں۔ ان معدنیات میں  ڈائمنڈ (340 فیصد)، سونا (107.3 فیصد)، فاسفیٹ (41.0 فیصد)، کوئلہ (31.1 فیصد)، لگنائٹ (28.8 فیصد)، زنک کنکریٹ (20.0 فیصد)، خام مینگنیز (19.3 فیصد)، میگنیسائٹ (16.6 فیصد)، باکسائٹ (8.9 فیصد)، کرومائٹ (6.5 فیصد)، لیڈ کنکریٹ (4.2 فیصد)، چوناپتھر (1.6 فیصد)، اور قدرتی گیس (یو) (1.3 فیصد) شامل میں ہیں۔ دیگر اہم معدنیاتی پیداوار میں منفی نمو ظاہر ہوئی ہے، ان معدنیات میں: پیٹرولیم (خام) (1.7- منفی)، کاپر کنکریٹ(7.2- فیصد)، اور خام لوہا (9.7- فیصد) شامل ہیں۔

**********

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9347


(Release ID: 1853310) Visitor Counter : 133