سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
کابینہ نے بھارتی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ فورم آئی ٹی ایف کی سرگرمیوں میں تعاون کے لئے بھارت اور فرانس کے درمیان معاہدہ پر دستخط کو منظوری دی
Posted On:
17 AUG 2022 3:19PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے بھارتی ٹرانسپورٹ سیکٹر میں انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ فورم (آئی ٹی ایف) کی سرگرمیوں میں تعاون دینے کے لئے انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ فورم کی جانب سے فرانس کی اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم اور بھارت کی طرف سے ٹیکنالوجی انفارمیشن فور کاسٹنگ اور اسسمنٹ کونسل ٹی آئی ایف اے سی کے درمیان معاہدہ پر دستخط کو منظوری دے دی ہے۔
معاہدہ پر 6جولائی 2022 کو دستخط کئے گئے تھے۔
اس معاہدہ کے تحت جو سرگرمی انجام دی جائے گی ان میں :
i. نئی سانسی نتائج ۔
ii. نئی پالیسی معلومات۔
iii. سائنسی تبادلہ خیال بڑھاکر صلاحیت سازی ۔
iv. ہندوستان میں ٹرانسپورٹ کے سیکٹر کے ڈی کاربو نائیزشن کے لئے ٹیکنالوجی کےمتبادل کی شناخت شامل ہے۔
***********
ش ح ۔ح ا۔م ش
U. No.9248
(Release ID: 1852583)
Visitor Counter : 120