زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

 سال 0222-2021 کےلئے  اہم زرعی فصلوں  کےچوتھے پیشگی تخمینے جاری کئے گئے


ملک میں غذائی اجناس کی پیداوار2021-2020 میں 4.98 ملین ٹن کے اضافے کے ساتھ ریکارڈ 315.72 ملین ٹن رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے

ریکارڈ پیداوار پی ایم مودی کی قابل قیادت کے ساتھ ساتھ انتھک کسانوں اور محنتی سائنسدانوں کی قیادت میں مرکزی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں کا نتیجہ ہے: جناب نریندر سنگھ تومر

Posted On: 17 AUG 2022 12:50PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی مرکزی وزارت کی  طرف سے سال 2022 -2021 کے لیے اہم زرعی فصلوں کی پیداوار کا چوتھے  پیشگی تخمینے جاری کئے گئے ہیں۔ ملک میں غذائی اجناس کی پیداوار کا تخمینہ 315.72 ملین ٹن ہے جو کہ 2021-2020 کے دوران غذائی اجناس کی پیداوار سے 4.98 ملین ٹن زیادہ ہے۔2022-2021 کے دوران پیداوار پچھلے پانچ سالوں (2017-2016 سے 2021-2020)  کے دوران ہونے والی غذائی اجناس کی اوسط پیداوار کے مقابلے میں 25 ملین ٹن زیادہ ہے۔ جس ریکارڈ پیداوار کا تخمینہ لگایا گیا ہے، وہ  چاول، مکئی، چنا، دالوں، ریپسیڈ اور سرسوں، تیل کے بیجوں اور گنے کی پیداوار ہے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب نریندر سنگھ تومر نے کہا ہے کہ اتنی فصلوں کی یہ ریکارڈ پیداوار وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قابل قیادت میں مرکزی حکومت کی کسان دوست پالیسیوں اور ساتھ ہی ساتھ کسانوں کی  انتھک محنت  اور سائنسدانوں کی زبردست کوششوں کا نتیجہ ہے۔

چوتھے پیشگی تخمینے کے مطابق، 2021-2020 کے دوران بڑی فصلوں کی تخمینی پیداوار حسب ذیل ہے: غذائی اجناس 315.72 ملین ٹن، چاول 130.29 ملین ٹن (ریکارڈ)، گندم 106.84 ملین ٹن، غذائیت بخش/موٹے اناج 50.90 ملین ٹن، مکئی 33.62 ملین ٹن (ریکارڈ)، دالیں  (ریکارڈ) 27.69 ملین ٹن (ریکارڈ)، تور 4.34 ملین ٹن، چنے 13.75 ملین ٹن (ریکارڈ)، تیل کے بیج 37.70 ملین ٹن (ریکارڈ)، مونگ پھلی 10.11 ملین ٹن، سویابین 12.99 ملین ٹن اور 12.97 ملین ٹن (ریکارڈ) گنا 431.81 ملین ٹن (ریکارڈ)، کپاس 31.20 ملین گانٹھیں (ہر ایک 170 کلوگرام)، جوٹ اور میسٹا 10.32 ملین گانٹھیں (ہر ایک 180 کلوگرام)۔

 سال 2022-2021 کے دوران چاول کی کل پیداوار کا تخمینہ 130.29 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ پچھلے پانچ سالوں کی 116.44 ملین ٹن کی اوسط پیداوار سے 13.85 ملین ٹن زیادہ ہے۔

 سال 2022 -2021 کے دوران گندم کی پیداوار کا تخمینہ 106.84 ملین ٹن ہے۔ یہ پچھلے پانچ سالوں کی 103.88 ملین ٹن گندم کی اوسط پیداوار سے 2.96 ملین ٹن زیادہ ہے۔

غذائیت بخش /موٹے اناج کی پیداوار کا تخمینہ 50.90 ملین ٹن ہے، جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کی اوسط پیداوار 46.57 ملین ٹن سے 4.32 ملین ٹن زیادہ ہے۔

 سال 2022 -2021 کے دوران دالوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 27.69 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو کہ گزشتہ پانچ سالوں کی اوسط پیداوار 23.82 ملین ٹن سے 3.87 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 2022 -2021 کے دوران ملک میں تیل کے بیجوں کی کل پیداوار کا تخمینہ 37.70 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو 2021-2020 کے دوران 35.95 ملین ٹن کی پیداوار سے 1.75 ملین ٹن زیادہ ہے۔ مزید یہ کہ 2022-2021کے دوران تیل کے بیجوں کی پیداوار اوسطاً تیل کے بیجوں کی پیداوار سے 5.01 ملین ٹن زیادہ ہے۔

سال 2022 -2021  کے دوران ملک میں گنے کی کل پیداوار کا تخمینہ 431.81 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا ہے جو گنے کی اوسط پیداوار 373.46 ملین ٹن سے 58.35 ملین ٹن زیادہ ہے۔

کپاس اور  پٹ سن  اور میسٹا کی پیداوار کا تخمینہ بالترتیب 31.20 ملین گانٹھیں (ہر ایک کا وزن 170 کلوگرام) اور 10.32 ملین گانٹھیں (ہر ایک کا وزن  180 کلوگرام) ہے۔

مختلف فصلوں کی پیداوار کا اندازہ ریاستوں سے موصول ہونے والے اعداد و شمار پر مبنی ہے اور دوسرے ذرائع سے دستیاب معلومات کے ذریعہ  اس کی توثیق کی گئی ہے۔ 2022-2021کے چوتھے پیشگی تخمینوں کے مطابق مختلف فصلوں کی تخمینی پیداوار کا تقابلی تخمینہ، سال 2008-2007 کے بعد کے تقابلی تخمینوں کے ساتھ ساتھ منسلک ہے۔

 سال 2022 -2021 کی بڑی فصلوں کی پیداوار کے لیے چوتھے پیشگی تخمینوں کے لیے یہاں کلک کریں۔

Click here for detailed Fourth Advance Estimates for Production of Major Crops 2021-22

*************

 

ش ح۔ س ب۔ رض

 

U. No.9237



(Release ID: 1852489) Visitor Counter : 133