نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

جناب  دھرمیندر پردھان اور جناب  انوراگ ٹھاکر نئی دہلی میں آزادی کا امرت مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر یووا سمواد ’’انڈیا@2047‘‘ پروگرام سے خطاب کیا


ہندوستانی اقدار، اخلاقیات، علم اور ماڈل کو دنیا تک لے جانے کی ذمہ داری ہمارے نوجوانوں پر ہے:جناب  دھرمیندر پردھان

نوجوانوں کو اپنے خیالات کے اظہار کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے واسطے ملک بھر میں نچلی سطح تک 750 یووا سمواد پروگرام منعقد کیے جائیں گے: جناب  انوراگ ٹھاکر

نوجوانوں کو ملک کی تعمیر میں سب سے زیادہ تعاون کرنا اور ملک کو وشو گرو بنانا ہوگا: وزیر کھیل

امرت کال میں، نوجوانوں کو امرت گولز کا تعین  کرنا ہوں گا اور انہیں حاصل کرنے کے لیے ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرنا ہوں گے: جناب  ٹھاکر

Posted On: 12 AUG 2022 5:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر تعلیم اور ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کے وزیر جناب دھرمیندر پردھان اور نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں یووا سمواد ’’انڈیا@2047‘‘ سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیت پرمانک بھی موجود تھے۔ باکسر نکہت زرین، ریس واکر پرینکا گوسوامی، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جناب  پی آر سری جیش، کوہ پیما محترمہ ارونیما سنہا اور موٹیویشنل اسپیکر محترمہ  ابھا مریادا بنرجی نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر نوجوانوں کے امور کے سکریٹری جناب سنجے کمار اور دیگر معززین بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001GJVI.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب  پردھان نے کہا کہ ہماری ہزاروں سالوں کی تاریخ میں ہماری یووا شکتی نے ہمارے ملک کی تقدیر کو تشکیل دینے میں قیادت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید بھگت سنگھ، شہید باجی راوت، رانی گائڈنلیو اور ان جیسے لاتعداد لوگوں نے اپنی ابتدائی جوانی کے دوران ہمیں متاثر کیا اور اگلی صف میں رہ کر قیادت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002H70D.jpg

 

انہوں نے کہا کہ 21ویں صدی میں ہندوستانی اقدار، اخلاقیات، علم اور ماڈلوں کو دنیا تک لے جانے کی ذمہ داری ہمارے نوجوانوں پر عائد ہوتی ہے۔ جس جذبے اور خلوص کے ساتھ ہمارے مجاہدین آزادی ہماری آزادی کے لیے لڑے، آج ہندوستان کو مزید بلندیوں پر لے جانے کے لیے ہمارے نوجوانوں کو بھی اسی جذبے اور خلوص سے پُر  ہونا چاہیے، خاص طور پر امرت کال کے ان 25 سالوں میں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہندوستان کو بڑی امید سے دیکھتی ہے۔

 

جناب پردھان نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی قابلیت، استقامت اور جذبہ متاثر کن اور حوصلہ افزا ہے۔ انہوں نے یووا سمواد کے انعقاد کے لیے وزارت کھیل اور نوجوانوں کے امور کی تعریف کی، خاص طور پر ایسے اہم وقت میں جب ہم ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ اور اپنی آزادی کا 75 واں سال منا رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LIS2.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ جیسا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ہمیشہ کہتے ہیں کہ نوجوان وہ انجن ہے جو ملک  کو کامیابی کی طرف لے جاتا ہے۔ اب یہ ہمارے نوجوانوں کا فرض ہے کہ وہ امرت کال کے دوران ملک کو کامیابی کی چوٹی کی جانب لے جائیں۔ امرت کال میں، نوجوانوں کو امرت گولز کا تعین کرنا چاہیے اور ان گولز کو حاصل کرنے کے لیے اپنے فرائض کو ذمہ داری کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو قوم کی تعمیر میں سب سے بڑا  تعاون کرنا ہوگا اور ملک کو وشو گرو بنانا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004TCC1.jpg

 

جناب  ٹھاکر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کے امور کا محکمہ ملک بھر میں نچلی سطح تک 750 یووا سمواد پروگرام منعقد کرے گا تاکہ انہیں قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے اور اپنے خیالات سے دوسروں کو واقف کرانے کا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کی ترقی اور فروغ کے لیے چار عناصر مرکزی حیثیت رکھتے ہیں یعنی تعلیم، روزگار، کاروباری اور بااختیار بنانا۔ رضاکاریت کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ہر نوجوان رضاکارانہ طور پر ملک کی مخلصانہ خدمت کر سکتا ہے۔ توانائی اور ماحولیات کے تحفظ، فٹ انڈیا، سووچھ بھارت، منشیات کی لت کے خلاف مہم، پوشن ابھیان جیسے شعبے ایسے اہم شعبے ہیں جن میں نوجوان اپنا قیمتی تعاوم دے سکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005AWEQ.jpg

 

جناب  انوراگ ٹھاکر نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ ہر گھر ترنگا مہم میں حصہ لیں۔ وزیر  موصوف نے کہا کہ ترنگا 130 کروڑ ہندوستانیوں کے اتحاد کی علامت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجاہدین آزادی جنگ  آزادی کے دوران اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا لیکن اب نوجوانوں سے ملک کو وشو گرو بنانے کے لیے ’’یوگدان نہیں بلیدان‘‘ کی ضرورت ہے۔

 

حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے، نوجوانوں کے امور اورکھیلوں کے وزیر مملکت جناب نشیت پرمانک نے ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت کی ضرورت پر زور دیا۔ جناب  پرمانک نے عالمی وبا کے دوران فرنٹ لائن واریئرز کے طور پر این وائی کے ایس اور این ایس ایس رضاکاروں کے رول کی تعریف کی۔ وزیر اعظم کے سنکلپ سے سدھی منتر سے تحریک لے کر، ہندوستان کا نوجوان اب نوکری کے متلاشی سے نوکری پیدا کرنے والا بن گیا ہے۔

نوجوانوں کے امور کے سکریٹری جناب سنجے کمار نے کہا کہ نوجوان پر  ہندوستان کی آبادی کا ایک بڑا حصہ ہونے کے ناطے ملک کی تعمیر میں اپنا تعاون کرنے کی ذمہ داری  ہیں۔

بات چیت کے سیشن میں، باکسر نکہت زرین، ریس واکر پرینکا گوسوامی، ہندوستانی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی جناب  پی آر سری جیش، کوہ پیما محترمہ ارونیما سنہا اور موٹیویشنل اسپیکر محترمہ  ابھا مریادا بنرجی نے نوجوانوں کو اپنے تجربات سے واقف کرایا۔  جناب  انوراگ ٹھاکر نے بھی نوجوان شرکاء سے بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006PHD7.jpg

 

ملک بھر میں 750 یووا سمواد پروگراموں میں حصہ لینے والے نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی اہمیت کے مختلف مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔ مزید یہ کہ یہ تقریب انہیں ایک دوسرے سے جڑنے اور اپنے خیالات سے دوسروں کو واقف کرانے  کا پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-9091

                          



(Release ID: 1851373) Visitor Counter : 124