وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے اترپردیش کے باندہ میں یمنا ندی پر  ہوئے حادثے میں اموات  پرتعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 11 AUG 2022 10:22PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریند ر مودی نے اترپردیش کے ضلع باندہ میں  یمنا ندی پر ہوئے حادثے میں اموات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ جناب مودی نے متاثرین  کے کنبے سے اپنی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور بتایا ہے کہ  ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کررہی ہے ۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹویٹ کیا :

‘‘ اترپردیش کے باندہ میں  یمنا ندی  پر ہوا حادثہ افسوسناک ہے ۔اس حادثے میں  ، جنہو ں  نے اپنوں کو  کھویا ہے  ، ان کے تئیں  میں دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں ۔ریاستی حکومت کی نگرانی میں مقامی انتظامیہ راحت اوربچاؤ کے کام میں  پوری مستعدی سے مصروف عمل ہے : PM @narendramodi"

*************

 

ش ح۔ع ح۔رم

U-9059


(Release ID: 1851132)