کابینہ
مرکزی کابینہ نے یونیورسل پوسٹل یونین کے آئین میں شامل گیارہویں ایڈیشنل پروٹوکول کی توثیق کو منظوری دی
Posted On:
10 AUG 2022 6:05PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی زیرصدارت مرکزی کابینہ نے یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے آئین میں شامل گیارہویں ایڈیشنل پروٹوکول کی توثیق کو منظوری دی۔ یہ آئین کے گیارہویں ایڈیشنل پروٹوکول کے جیسا ہی ہے جس پر 9سے 27 اگست 2021 کو عابدجان (کوٹ ڈی آئیوری) میں منعقدہ یونیورسل پوسٹل یونین کی 27ویں کانگریس کے دوران دستخط کئے گئے تھے۔
یہ منظوری محکمہ ڈاک، حکومت ہند کو ایک ’’انسٹرومنٹ آف ریٹی فکیشن‘‘ حاصل کرنے کا اہل بناتی ہے، جس پر صدر جمہوریہ ہند کے دستخط ہوتے ہیں اور جسے یونیورسل پوسٹل یونین کے بین الاقوامی بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے یہاں جمع کرایا جاتا ہے۔
کابینہ کا یہ فیصلہ یو پی یو آئین کے آرٹیکل 25 اور 30 میں متعین کردہ ذمہ داریوں کو پورا کرے گا، جس میں رکن ممالک کی طرف سے کسی بھی کانگریس کی طرف سے آئین میں منظور کی گئی ترمیم کی جلد از جلد توثیق کی بات کہی گئی ہے۔
مختصراً، 27ویں یو پی یو کانگریس کے ذریعے یو پی یو کے آئین میں منظور کی گئی ترامیم، معاہدوں کے قانون سے متعلق ویانا کنونشن 1969 کے جذبے کے مطابق اس یونین کے قوانین کے بارے میں اور زیادہ قانونی وضاحت اور استحکام کو یقینی بناتی ہیں۔ اس کی اصطلاحات میں یکسانیت لاتی ہیں۔ اس کے متن میں طویل عرصے سے پائے جانے والے مختلف تضادات کو دور کرتی ہیں اور قوانین کی ’قبولیت یا منظوری‘ کے التزامات کو جگہ دیتی ہیں۔
******
ش ح۔ م م۔ م ر
U-NO.8982
(Release ID: 1850658)
Visitor Counter : 178
Read this release in:
Telugu
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Assamese
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Kannada
,
Malayalam