وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے سورت ترنگا یاترا سے خطاب کیا


’’ہمارا ترنگا ہمارے ماضی کے فخر، ہمارے حال کے عزم اور مستقبل کے خوابوں کا عکاس ہے‘‘

’’ہمارا قومی پرچم خود ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملک کی کھادی اور ہماری خود انحصاری کی علامت رہا ہے‘‘

’’ہمارا ترنگا بھارت کے اتحاد، بھارت کی سالمیت اور بھارت کے تنوع کی علامت ہے‘‘

’’عوامی شراکت داری کی یہ مہمات نئے بھارت کی بنیاد کو مضبوط کریں گی‘‘

Posted On: 10 AUG 2022 6:58PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے سورت میں ترنگا ریلی سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز سب کو امرت مہوتسو کی بہت بہت مبارکباد دیتے ہوئے کیا اور یاد دلایا کہ چند ہی دنوں میں بھارت اپنی آزادی کے 75 سال مکمل کرنے والا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہم سب اس تاریخی یوم آزادی کی تیاری کر رہے ہیں، کیونکہ بھارت کے کونے کونے میں ترنگا لہرایا جاتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گجرات کا ہر گوشہ جوش و خروش سے بھرا ہوا ہے، اور سورت نے صرف اس کی شان میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پورے ملک کی توجہ سورت پر ہے۔ سورت کی ترنگا یاترا میں ایک طرح سے منی انڈیا نظر آرہا ہے۔ معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ اس میں شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سورت نے ترنگے کی حقیقی اتحاد کی طاقت کو دکھایا ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ بھلے ہی سورت نے اپنے کاروبار اور اپنی صنعتوں کی وجہ سے دنیا میں اپنی پہچان بنائی ہے، آج ترنگا یاترا پوری دنیا کی توجہ کا مرکز ہوگی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، وزیر اعظم نے سورت کے لوگوں کا اعتراف کیا جنھوں نے ترنگا یاترا میں ہماری آزادی کی جدوجہد کے جذبے کو زندہ کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’کوئی کپڑے بیچنے والا ہے، کوئی دکاندار ہے، کوئی کرگھے کا کاریگر ہے، کوئی سلائی اور کڑھائی کا کاریگر ہے، کوئی ٹرانسپورٹیشن میں ہے، وہ سب جڑے ہوئے ہیں۔‘‘ انھوں نے سورت کی پوری ٹیکسٹائل انڈسٹری کی کوششوں کو سراہا جنہوں نے اسے ایک عظیم الشان تقریب میں بدل دیا۔ وزیر اعظم نے ترنگا مہم میں اس جن بھاگیداری (عوامی شرکت) کے لیے سبھی کو مبارکباد دی، خاص طور پر جناب سنور پرساد بڈھیا، اور ’ساکیت – سروس اِز دی گول‘ گروپ سے وابستہ رضاکاروں کو جنہوں نے یہ پہل شروع کی۔ وزیر اعظم نے ممبر پارلیمنٹ جناب سی آر پاٹل جی کا شکریہ بھی ادا کیا جنہوں نے اس اقدام کو تقویت بخشی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارا قومی پرچم خود ملک کی ٹیکسٹائل انڈسٹری، ملک کی کھادی اور ہماری خود انحصاری کی علامت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سورت نے ہمیشہ اس میدان میں خود کفیل بھارت کی بنیاد تیار کی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ گجرات نے باپو کی شکل میں آزادی کی جدوجہد کی قیادت کی اور مرد آہن سردار پٹیل جیسے ہیرو دیئے جنہوں نے آزادی کے بعد ایک بھارت شریشٹھہ بھارت کی بنیاد رکھی۔ باردولی تحریک اور ڈانڈی یاترا سے نکلنے والے پیغام نے پورے ملک کو متحد کر دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت کا ترنگا اپنے آپ میں صرف تین رنگوں پر مشتمل نہیں ہے، بلکہ یہ ہمارے ماضی کے فخر، حال سے ہماری وابستگی اور مستقبل کے ہمارے خوابوں کا عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا ترنگا بھارت کے اتحاد، بھارت کی سالمیت اور بھارت کے تنوع کی علامت ہے۔ ہمارے مجاہدین آزادی نے ترنگے میں ملک کا مستقبل دیکھا، ملک کے خواب دیکھے اور اسے کبھی کسی طرح جھکنے نہیں دیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آزادی کے 75 سال بعد جب ہم ایک نئے بھارت کا سفر شروع کر رہے ہیں، ترنگا ایک بار پھر بھارت کے اتحاد اور شعور کی نمائندگی کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ملک بھر میں منعقد ہونے والی ترنگا یاترا ہر گھر ترنگا ابھیان کی طاقت اور لگن کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ 13 سے 15 اگست تک بھارت کے ہر گھر میں ترنگا لہرایا جائے گا۔ سماج کے ہر طبقے، ہر ذات اور مسلک کے لوگ بے ساختہ صرف ایک شناخت کے ساتھ اس مہم میں شامل ہو رہے ہیں۔ یہ بھارت کے باضمیر شہری کی پہچان ہے۔

وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ یہ بھارت ماتا کے بچے کی پہچان ہے۔ وزیراعظم نے ہر گھر ترنگا مہم کی حمایت میں مرد و خواتین، نوجوانوں، بزرگوں، الغرض ہر کسی کے ذریعے اپنا کردار ادا کرنے پر بے حد اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ ہر گھر ترنگا مہم کی وجہ سے بہت سے غریب لوگ، بنکر اور ہینڈلوم ورکرز کو بھی اضافی آمدنی ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے اپنے خطاب کا اختتام آزادی کا امرت مہوتسو میں ایسے پروگراموں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کیا، جو ہمارے عزم کو نئی توانائی بخشتے ہیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’عوامی شراکت داری کی یہ مہمات نئے بھارت کی بنیاد کو مضبوط کریں گی۔‘‘

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8984



(Release ID: 1850642) Visitor Counter : 164