بھارتی چناؤ کمیشن

ہندوستانی الیکشن کمیشن چناؤ کو سب کی شمولیت والا ، قابل رسائی اور شراکت پر مبنی بنانے کے موضوع  سے متعلق ایشین علاقائی فورم کی ایک ورچوئل میٹنگ کی میز بانی کرے گا


ایشائی علاقائی فورم میٹنگ’’ جمہوریت کے لئے عالمی چوٹی کانفرنس ‘‘ کا ایک  پیش خیمہ ہے جس کی میزبانی  میکسیکو کے نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے کی جائے گی

امریکہ، افریقہ، ایشیا، یوروپ ، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کے لئے پانچ علاقائی فورمس جمہوریت کے لئے عالمی چوٹی کانفرنس کے حصے کے طور پر تیار کئے گئے ہیں

Posted On: 10 AUG 2022 11:56AM by PIB Delhi

بھارت کا چناؤ کمیشن 11 اگست 2022 کو نرواچن سدن میں چناؤ کو سب کی شمولیت والا، قابل رسائی ا ور شراکت پر مبنی بنانے کے موضوع سے متعلق ایشیائی علاقائی فورم کی ایک ورچوئل میٹنگ کی میزبانی کرے گا ۔ یہ علاقائی فورم میٹنگ جمہوریت کے لئے عالمی چوٹی کانفرنس کا ایک پیش خیمہ ہے جس کی میزبانی آئندہ ماہ میکسیکو کا نیشنل الیکٹورل انسٹی ٹیوٹ کرے گا ۔ عالمی چوٹی کانفرنس اور علاقائی فورموں کی میٹنگوں کا مقصد دنیا کے انتخابی اداروں، بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان تال میل پیدا کرنا ہے اور دنیا میں انتخابی جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لئے  دانشوروں اور اداروں کی  سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے ۔

ہندوستان کے اعلی چناؤ کمشنر جناب راجیو کمار اور ا نتخابی  کمشنر جناب انوپ چندرپانڈے ، ایشن علاقائی فورم کی میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ اس  کانفرنس میں  میکسیکو، ماریشش، فلیپن، نیپال، ازبیکستان،مالدیپ  کے انتخاب کا بندوبست کرنے والے اداروں  کے علاوہ  بین الاقوامی آئی ڈی ای اے کے نمائندے ، عالمی انتخابی اداروں کی ایسوسی ایشن اور ا نتخابی نظام کےلئے بین الاقوامی فاؤنڈیشن کے نمائندے شرکت کریں گے ۔

اس ا یشین علاقائی فورم کانفرنس کے دو ا جلاس ہوں گے، پہلا اجلاس جامع چناؤ  : دور دراز کے علاقوں میں  نوجوانوں ، صنف اور شہریوں کی شرکت  کو بڑھان سے متعلق ہوگا جس کی مشترکہ صدارت ماریشش اورنیپال کے اعلی چناؤ کمشنر کریں گے ۔ ا س اجلاس میں  سی او ایم ای ایل ای سی فلیپائن اورانرنیشنل آئی ڈی  ا ی اے اور  ایسوسی ایشن آف ورلڈ الیکشن باڈیز (اے – ڈبلیو ای بی) کے نمائندے ہوں گے ۔

دوسرا اجلاس  قابل رسائی چناؤ : معذوروں اورسینئر سٹیزن یعنی بزرگوں کی شرکت کو بڑھانے سے متعلق ہوگا۔ اس دوسرے اجلاس کی صدارت سی او ایم ای ایل ای سی ، فلپائن اور ازبکستان کے سی ای سی کریں گے ۔ اوراس میں نیپال اورمالدیپ کے علاوہ آئی ایف ای ایس (ایشیا  ، بحرالکاہل ) کے چناؤ کمیشن نمائندگی کریں گے ۔

جمہوریت کے لئے اس عالمی  چوٹی کانفرنس کے حصے کے طور پانچ علاقائی فورمس  جن میں افریقہ، امریکہ ، ایشیا، یوروپ اورعرب ممالک شامل ہیں، تیار کئے گئے ہیں ۔ہندوستان جمہوریت  کے لئے عا لمی چوٹی کانفرنس کے پیش خیمہ کے طور پر  ا ی ایم بیز کو ادارہ جاتی بنانے اوراسے نہ صرف موبیلائز کرنے کے لئے ای ایم بیز کی ایشیائی علاقائی فورم کی میٹنگ کی میزبانی کرے گابلکہ بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات، ابھرتی ہوئی ٹکنالوجیوں اور کووڈ -19 عالمی وبا کی وجہ سے  پیش آنے والے چیلنجز کے پیش نظر چناؤ بندوبست میں ان کے استعمال کی عکاسی بھی کرے گا ۔  علاقائی فورم کی میٹنگوں کے نتائج کامقصد  زبردست انتخابی عمل کے ذریعہ دنیا بھر میں جمہوریت کو مستحکم کرنے کے ایجنڈے اور ایک ایکشن پلان  تیار کرنا ہے ۔ اب تک  جون اورجولائی 2022کے مہینوں میں یوروپ، امریکہ اور افریقہ کے لئے تین علاقائی فورم میٹنگیں ہوچکی ہیں ۔

 

 

************

 

 

ش ح ۔ ح ا ۔ ف ر

U. No.8960

 



(Release ID: 1850444) Visitor Counter : 113