وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 10 اگست کو پانی پت میں 2 جی  ایتھنول پلانٹ کو قوم کے نام  وقف کریں گے


یہ پلانٹ تقریباً دو لاکھ ٹن چاول کے بھوسے سے سالانہ  تقریبا! تین کروڑ لیٹر ایتھنول پیدا کرے گا

بائیو فیول کا پروڈکشن  اضافی آمدنی پیدا کرنے کے مواقع  فراہم کراتے ہوئے کسانوں کو بااختیار بنائے گا

یہ ہر سال تقریباً تین لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کو کم کرنے میں بھی تعاون کرے گا

Posted On: 08 AUG 2022 5:27PM by PIB Delhi

بایو فیول کے عالمی دن کے موقع پر، وزیر اعظم جناب نریندر مودی 10 اگست 2022 کو شام 4:30 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پانی پت، ہریانہ میں سیکنڈ جنریشن (2 جی) ایتھنول پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔

پلانٹ کا وقف کیا جانا حکومت کی جانب سے ملک میں بائیو فیول کے پروڈکشن اور استعمال کو فروغ دینے کے لیے کئی برسوں میں اٹھائے گئے اقدامات کی ایک طویل سیریز کا حصہ ہے۔ یہ توانائی کے شعبے کو مزید سستا، قابل رسائی، موثر اور پائیدار بنانے کے لیے وزیر اعظم کی مسلسل کوششوں کے عین مطابق ہے۔

ٹو جی ایتھنول پلانٹ انڈین آئل کارپوریشن لمیٹڈ (آئی او سی ایل) کے ذریعہ  900 کروڑ روپے سے زیادہ کی تخمینہ لاگت سے تیا کیا گیا ہے اور پانی پت ریفائنری کے قریب واقع ہے۔ جدید ترین دیسی ٹکنالوجی پر مبنی، یہ پروجیکٹ تقریباً 3 کروڑ لیٹر ایتھنول سالانہ  تیار کرنے کے لیے سالانہ تقریباً 2 لاکھ ٹن چاول کے بھوسے (پرالی) کو استعمال کرتے ہوئے ہندوستان کے فضلے سے دولت کے حصول کی کوششوں میں ایک نئے باب کا آغاز کرے گا۔

زرعی فصلوں کی باقیات کے لیے آخری استعمال کی تخلیق کسانوں کو بااختیار بنائے گی اور ان کے لیے اضافی آمدنی پیدا کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ یہ پروجیکٹ پلانٹ کے آپریشن میں شامل لوگوں کو براہ راست روزگار فراہم کرے گا اور چاول کے بھوسے کی کٹائی، ہینڈلنگ، ذخیرہ کرنے وغیرہ کے لیے سپلائی چین میں بالواسطہ روزگار پیدا کئے جائیں گے۔

اس پروجیکٹ میں خارج ہونے والا  مائع  صفر ہوگا۔ چاول کے بھوسے (پرالی) کو جلانے میں کمی کے ذریعے، یہ پروجیکٹ سالانہ تقریباً 3 لاکھ ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی اخراج کے برابر گرین ہاؤس گیسوں کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو گا، جسے ملک  کی سڑکوں پر  سالانہ تقریباً 63,000 کاروں کی جگہ لینے کے مترادف سمجھا جا سکتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 8897   



(Release ID: 1849982) Visitor Counter : 142