وزارت اطلاعات ونشریات

جناب ستیندر پرکاش نے پریس انفارمیشن بیورو کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کا چارج سنبھالا

Posted On: 01 AUG 2022 4:14PM by PIB Delhi

 

جناب ستیندر پرکاش نے آج پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) کے پرنسپل ڈائریکٹر جنرل کے طور پر چارج سنبھال لیا۔ جناب پرکاش 1988 بیچ کے انڈین انفارمیشن سروس کے افسر ہیں۔ اس سے پہلے وہ سنٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کے پرنسپل ڈی جی کے عہدے پر فائز تھے۔

جناب ستیندر پرکاش کو مرکزی حکومت میں پبلک کمیونی کیشن، میڈیا مینجمنٹ، ایڈمنسٹریشن، پالیسی سازی اور پروگرام کے نفاذ کے میدان میں وسیع تجربہ ہے۔ انھوں نے مختلف قومی اور بین الاقوامی فورموں جیسے یونیسکو، یونیسیف، یو این ڈی پی وغیرہ میں بھارت سرکار کی نمائندگی کی ہے۔ انھوں نے سینٹرل بیورو آف کمیونی کیشن کے لیے سرکاری اشتہارات، انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پالیسی، ایف ایم ریڈیو پالیسی، ڈیجیٹل سینما پالیسی وغیرہ کے کانٹنٹ ریگولیشن کے لیے مسودہ جاتی رہنما خطوط (ڈرافٹ گائیڈ لائن) کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا ہے۔  2021 میں یوم جمہوریہ پر اطلاعات و نشریات کی وزارت کی پہلی جھانکی کی پیشکش میں ان کے کردار کو تسلیم کیا گیا تھا، اس جھانکی کا موضوع ووکل فار لوکل تھا۔

جناب پرکاش بھارت سرکار کی کئی بڑی عوامی مہمات، آؤٹ ریچ سرگرمیوں کی ڈیزائننگ اور ان کے نفاذ سے منسلک رہے ہیں۔ آئی ای سی جیسی اہم مہمات کا تصور پیش کرنے کا سہرا ان کے سر ہے۔ ان کی کارکردگی کا حال ہی میں الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اعتراف کیا ہے اور 2021-22 میں ووٹر بیداری اور تعلیم کے ذریعے انتخابی شراکت داری کو بڑھانے کے لیے قومی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

ان کے چارج سنبھالنے کے موقع پر، جناب ستیندر پرکاش کا پی آئی بی کے سینئر عہدیداروں نے خیرمقدم کیا۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.8480

 



(Release ID: 1847137) Visitor Counter : 134