نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اچنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیل 2022 میں ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کےلئے تیسرا طلائی تمغہ جیتا

Posted On: 01 AUG 2022 11:51AM by PIB Delhi

اہم ا جھلکیاں:

  • صدر  جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچنتا شیولی کو ان کی غیر معمولی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی
  • ہندوستان کا نام روشن کرنے اور تمغہ جیت کر کھیلوں کا ریکارڈ بنانے کے لیےاچنتا کو مبارکباد: جناب انوراگ ٹھاکر

ویٹ لفٹراچنتا شیولی نے اتوار کی رات جاریدولت مشترکہ کھیل 2022 میں مردوں کے 73 کلوگرام کے فائنل میں سونے کا تمغہ جیتا۔ اچنتا نے کھیلوں میں کل 313 کلوگرام (اسنیچ 143 کلو گرام + کلین اور جرک 170 کلوگرام)  کا وزن اٹھایا۔ یہ مقابلہ میں ہندوستان  کے لئے چھٹا اور تیسرا طلائی تمغہ ہے۔ صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو، وزیر اعظم جناب نریندر مودی، مرکزی وزیر کھیل جناب انوراگ ٹھاکر اور ملک کے گوشے گوشے سے ہندوستانیوں نے اچنتا کو ان کی کارکردگی کے لیے مبارکباد دی۔

صدر محترمہ دروپدی مرمو نے اچنتا شیولی کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی۔ صدر جمہوریہ نے ٹویٹ کیا،’’اچنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میںطلائی  تمغہ جیت کر اور ترنگا پھہرا کرکے ہندوستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔ آپ نے فوری طور پر ایک ہی کوشش میں ناکامی پر قابو پالیا اور لائن اپ میں سرفہرست رہے۔ آپ وہ چیمپئن  ہیں جس نے ایک تاریخ رقم کی ہے۔ دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!‘‘۔

 

 

 

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اچنتا شیولی کو سونےکاتمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’خوشی ہے کہ باصلاحیت اچنتا شیولی نے دولت مشترکہ کھیلوں میں طلائی تمغہ جیتا ہے۔ وہ اپنی پرسکون طبیعت اور استقامت کے لیے جانےجاتےہیں اور انہوں نے اس خاص کامیابی کے لیے بہت محنت کی ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے میری نیک خواہشات۔‘‘

 

وزیر اعظم نے ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا۔ پی ایم نے ٹویٹ کیا، ’’ہمارے دستہ کودولت مشترکہ کھیلوں کے لیے روانہ ہونے سے پہلے، میں نے اچنتا شیولی کے ساتھ بات چیت کی تھی۔ ہم نے ان کی والدہ اور بھائی کی طرف سے ملنے والے تعاون پر بات چیت کی تھی ۔ مجھے امید ہے کہ تمغہ جیتنےکے بعد انہیں  اب فلم دیکھنے کا وقت ملے گا ۔

 

 

کھیل کے وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے اچنتا شیولی کو طلائی تمغہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ جناب ٹھاکر نے ٹویٹ کیا، ’’ اچنتا شیولی، جو اپنے تربیتی ادارہ این  ایس این آئی ایس پٹیالہ میں’ مسٹر کام‘ کے نام سے مشہور ہیں، نےدولت مشترکہ کھیل 2022 میں ہندوستان کے لیے تیسرا طلائی تمغہ جیتا ہے۔ تمغہ  جیت کر ہندوستان کا نام روشن کرنے اور کھیل کا ریکارڈ بنانے کے لیے اچنتا کو مبارکباد۔ 313 کلوگرام کی کل لفٹنگ قابل ستائش ہے!! #Cheer4India۔

 

 

************

 

ش ح ۔ع ح۔ ف ر

U. No.8457

 


(Release ID: 1846914) Visitor Counter : 168