وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے آغاز کا اعلان کیا


شطرنج اولمپیاڈ پہلی بار بھارت میں منعقد ہو رہا ہے۔ ہندوستان اس مقابلے میں اپنا اب تک کا سب سے بڑا دستہ میدان میں اتار رہا ہے

شطرنج کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ شطرنج کے گھر بھارت میں آ گیا ہے

‘‘44 واں شطرنج اولمپیاڈ بہت سی نئی کامیابیوں اور ریکارڈز کا ٹورنامنٹ ہے’’

تمل ناڈو ہندوستان کے لیے شطرنج کا پاور ہاؤس ہے

‘‘تامل ناڈو بہترین ذہنوں، متحرک ثقافت اور دنیا کی قدیم ترین زبان، تمل کا گھر ہے’’

‘‘ہندوستان میں کھیلوں کے لیے موجودہ سے بہتر وقت کبھی نہیں آیا’’

‘‘نوجوانوں کی توانائی اور سازگار ماحول کے کامل امتزاج کی وجہ سے ہندوستان کی کھیلوں کی ثقافت مضبوط ہو رہی ہے’’

‘‘کھیلوں میں، کوئی ہارنے والا نہیں ہوتا ہے۔ اس میں  یا فاتح ہوتے ہیں یا مستقبل کے فاتح ’’

Posted On: 28 JUL 2022 8:22PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج جے ایل این انڈور اسٹیڈیم، چنئی میں 44ویں شطرنج اولمپیاڈ کے افتتاح کا اعلان کیا۔ اس موقع پر تمل ناڈو کے گورنر جناب آر این روی، تمل ناڈو کے وزیر اعلیٰ جناب ایم کے اسٹالن، مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور شری ایل مروگن، بین الاقوامی شطرنج فیڈریشن(ایف آئی ڈی ای)  کے صدر جناب آرکاڈی ڈورکوچ بھی موجود تھے۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے دنیا بھر کے تمام کھلاڑیوں اور شطرنج کے شائقین  کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے اس تقریب کے وقت کی اہمیت کا خاص طور پر ذکر کیا، کیونکہ یہ ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کے دوران آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شطرنج کا سب سے باوقار ٹورنامنٹ شطرنج کےگھر بھارت میں آگیا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات کا ذکر کیا کہ 44 واں شطرنج اولمپیاڈ بہت سی پہلی کامیابیوں اور ریکارڈز کا ٹورنامنٹ رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب شطرنج اولمپیاڈ شطرنج کی اصل جگہ، ہندوستان میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ 3 دہائیوں میں پہلی بار ایشیا میں آ رہا ہے۔ اس میں حصہ لینے والے ممالک کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس میں حصہ لینے والی ٹیموں کی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس میں خواتین بھی سب سے بڑی تعداد کے ساتھ شامل ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شطرنج اولمپیاڈ کا پہلا ٹارچ ریلے اس بار شروع ہوا ہے۔

وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ تمل ناڈو کا شطرنج سے گہرا تاریخی تعلق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ہندوستان کے لیے شطرنج کا پاور ہاؤس ہے۔ اس نے ہندوستان کے شطرنج کے بہت سے گرینڈ ماسٹرز پیدا کیے ہیں۔ یہ بہترین ذہنوں، متحرک ثقافت اور دنیا کی قدیم ترین زبان تمل کا گھر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کھیلوں کا انعقاد ایک خوبصورت  موقع ہے کیونکہ اس میں متحد ہونے اور متحد کرنے  کی فطری طاقت ہے۔ کھیل لوگوں اور معاشروں کو قریب لاتے ہیں۔ کھیل ٹیم ورک کے جذبے کو پروان چڑھاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے نشاندہی کی کہ ہندوستان میں کھیلوں کے لیے موجودہ سے بہتر وقت کبھی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ‘‘ہندوستان نے اولمپکس، پیرا اولمپکس اور ڈیف اولمپکس میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہم نے ان کھیلوں میں بھی اعزاز حاصل کیا جہاں ہم پہلے نہیں جیتے تھے” ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان کی کھیلوں کی ثقافت، نوجوانوں کی توانائی اور سازگار ماحول،  دو اہم عوامل کے کامل امتزاج کی وجہ سے مضبوط ہو رہی ہے ۔

وزیراعظم نے  اس خیال کا اظہار کیا  کہ کھیلوں میں ہارنے والے نہیں ہوتے۔ اس میں یا فاتح ہوتے ہیں یا پھر مستقبل کے فاتح ۔ انہوں نے 44ویں شطرنج اولمپیاڈ میں تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کی کامیابی کے لئے  اپنی نیک خواہشات کااظہار کیا ۔

پس منظر

وزیر اعظم نے 19 جون 2022 کو نئی دہلی کے اندرا گاندھی نیشنل اسٹیڈیم میں پہلی شطرنج اولمپیاڈ ٹارچ ریلے کا بھی آغاز کیا۔ مشعل نے 40 دنوں سے زیادہ عرصے تک ملک کے 75 مشہور مقامات کا سفر کیا۔ یہ ریلی  20,000 کلومیٹر کے قریب سفر  مکمل کرکے ایف آئی ڈی ای  ہیڈ کوارٹر، سوئٹزرلینڈ جانے سے پہلے مہابلی پورم میں اختتام کو پہنچی۔

 

44 واں شطرنج اولمپیاڈ چنئی میں 28 جولائی سے 9 اگست 2022 تک منعقد ہو رہا ہے۔ 1927 سے منعقد ہونے والے اس باوقار مقابلے کا انعقاد 30 سال بعد پہلی بار ہندوستان اور ایشیا میں کیا جا رہا ہے۔ 187 ممالک کی شرکت کے ساتھ، یہ کسی بھی شطرنج اولمپیاڈ میں سب سے بڑی شرکت ہوگی۔ ہندوستان اس مقابلے میں اپنا سب سے بڑا دستہ بھی اتار رہا ہے جس میں 6 ٹیموں کے 30 کھلاڑی شامل ہیں۔

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.8339

 


(Release ID: 1846068) Visitor Counter : 148