وزارت اطلاعات ونشریات
2021-22 میں بھارت مخالف 747 ویب سائٹس، 94 یوٹیوب چینلز کو بند کیاگیا: مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر
Posted On:
21 JUL 2022 4:14PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 21 جولائی 2022:
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات جناب انوراگ ٹھاکر نے آج بتایا کہ 2021-22 میں وزارت نے ملک کے مفاد کے خلاف کام کرنے والے یوٹیوب چینلز کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔ راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں جناب ٹھاکر نے بتایا کہ وزارت نے 94 یوٹیوب چینلز، 19 سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور 747 یو آر ایل کے خلاف کارروائی کی ہے اور انھیں بلاک کردیا ہے۔ یہ کارروائیاں دفعہ 69 اے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000کے تحت انجام دی گئی ہیں۔
وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ حکومت نے فرضی خبریں اور انٹرنیٹ پر پروپیگنڈا پھیلا کر ملک کی خودمختاری کے خلاف کام کرنے والی ایجنسیوں کے خلاف سخت کارروائی کی ہے۔
***
(ش ح - ع ا- ع ر)
U. No. 7907
(Release ID: 1843504)
Visitor Counter : 228
Read this release in:
Punjabi
,
Gujarati
,
Telugu
,
Kannada
,
Odia
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Bengali
,
Tamil
,
Malayalam