وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے بس کے المناک حادثے سے متاثر ہونے والوں کے لئے پی ایم این آر ایف  سے نقد رقم کی ادائیگی کا اعلان کیا ہے

Posted On: 18 JUL 2022 2:20PM by PIB Delhi

وزیراعظم  جناب نریندر مودی نے وزیراعظم کے قومی راحت فنڈ (پی ایم این آر ایف) سے ، مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے بس حادثے میں فوت ہونے والوں کے قریب ترین رشتہ دار کو فی کس  دو لاکھ روپے کی نقد  امدادی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ زخمی ہونے والوں کو 50  ہزار روپے  فی کس دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم کے دفتر نے ٹوئیٹ کیا؛

‘‘پی ایم این آر ایف سے  فی کس دو لاکھ روپے کی نقد رقم، اُن لوگوں کے قریب ترین رشتہ داروں کو ادا کی جائے گی، جو مدھیہ پردیش کے دھار میں ہوئے المناک بس حادثے میں اپنی جان گنوا بیٹھے ہیں۔ زخمیوں کو 50  ہزار روپے فی کس ادا کئے جائیں گے: وزیراعظم۔’’

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- ا ع- ق ر)

U-7704


(Release ID: 1842346) Visitor Counter : 122