وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے ٹیکہ کاری کی تعداد 200کروڑ کے نشان سے تجاوز کرنے پر شہریوں کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 17 JUL 2022 1:21PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے سائنس میں غیر معمولی یقین ظاہر کرنے اور کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کی تعداد 200 کروڑ کے خصوصی نشان سے تجاوز کرنے پر بھارتی عوام کی ستائش کی۔ انہوں نے اس مہم میں ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسداں حضرات، اختراع کاروں اور صنعت کاروں کے عزم اور جذبے کی بھی ستائش کی۔

وزیر اعظم نے مرکزی وزیر صحت جناب من سکھ مانڈویا کے ذریعہ کیے گئے اعلان پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا:

’’بھارت نے ایک مرتبہ پھر تاریخ رقم کی ہے! 200 کروڑ ٹیکہ کاری کی خصوصی تعداد سے تجاوز کرنے پر تمام بھارتیوں کو مبارکباد۔ ان لوگوں پر فخر ہے جنہوں نے پیمانے اور رفتار کے معاملے میں بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنایا۔ اس  نے کووِڈ۔19 کے خلاف عالمی نبرد آزمائی کو تقویت بہم پہنچائی ہے۔‘‘

ویکسین کی شروعات کے دوران، بھارتی عوام نے سائنس میں غیر معمولی اعتماد ظاہر کیا۔ ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں، ہراول کارکنان، سائنسدانوں، اختراع کاروں اور صنعت کاروں نے ایک محفوظ کرۂ ارض کو یقینی بنانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ میں ان کے جوش و جذبے کی ستائش کرتا ہوں۔‘‘

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7666



(Release ID: 1842171) Visitor Counter : 123