خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

خواتین اور بچوں  کی ترقی کی وزارت  نے مشن وتسلیہ اسکیم کے لیے رہنما خطوط جاری کئے

Posted On: 07 JUL 2022 2:23PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت 2009-10 سے بچوں کی بہبود اور باز آبادکاری کے لیے مرکز کے ذریعہ اسپانسر شدہ اسکیم ’’مشن وتسلیہ‘‘ (سابقہ  بچوں کے تحفظ کی خدمات ۔سی پی ایس اسکیم) نافذ کررہی  ہے۔ مشن وتسلیہ کا مقصد بھارت میں ہر ایک بچے کو صحت مند اور خوشگوار بچپن فراہم کرانا ہے، انہیں اپنی پوری صلاحیت کے استعمال کے مواقع فراہم کرانا ہے ، ایک پائیدار طریقے سے تمام پہلووں سے پھلنے پھولنے میں ان کی مدد کرنا، بچوں کی ترقی  کے لیے  ایک حساس، معاون اور تال میل والے والے ایکو سسٹم کو فروغ دینا، جووینائل جسٹس ایکٹ 2015 کے احکامات پر عمل درآمد میں  اور ایس ڈی جی مقاصد  کے  حصول میں  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کی مدد کرنا ہے۔ مشن وتسلیہ آخری طریقے کے طور پر بچوں کو ادارہ جاتی  بنانے کے اصول  کی بنیاد پر مشکل حالات میں بچوں کی خاندان پر مبنی  غیر ادارہ جاتی دیکھ بھال کو فروغ دیتا ہے۔

مشن وتسلیہ میں قانونی اداروں  کے کام کو بہتر بنانا؛ خدمات  فراہم کرانے کے ڈھانچے کو مضبوط کرنا؛ ادارہ جاتی دیکھ بھال/خدمات کو اعلی درجے کا بنانا؛ غیر ادارہ جاتی معاشرے پر مبنی  دیکھ بھال کی حوصلہ افزائی کرنا؛ ہ ایمرجنسی  آؤٹ ریچ خدمات؛ تربیت اور صلاحیت سازی شامل ہیں۔

تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں نے اس اسکیم کے نفاذ کے لیے وزارت کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ مشن وتسلیہ کو مرکز اور ریاست / مرکز کے زیر انتظام خطے کی  حکومتوں کے درمیان مقررہ لاگت کے اشتراک کے تناسب کے مطابق مرکز کے ذریعہ  اسپانسر شدہ اسکیم کے طور پر لاگو کیا جائے گا۔

اس  وزارت نے مشن وتسلیہ اسکیم کے تفصیلی  رہنما خطوط جاری کیے ہیں اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام خطے کی  انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ  رہنما خطوط  کے مالیاتی قاعدوں  کی بنیاد پر مشن وتسلیہ اسکیم کے تحت سال 2022-23 کے  لئے اپنی مالیاتی تجاویز اور منصوبے تیار کریں۔ مشن وتسلیہ اسکیم کے قاعدے یکم  اپریل 2022 سے لاگو ہیں۔

مشن وتسلیہ اسکیم کے تفصیلی رہنما خطوط یہاں دستیاب ہیں:

https://wcd.nic.in/acts/guidelines-mission-vatsalya

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-7341


(Release ID: 1839867) Visitor Counter : 217