الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مائی گو گجرات- 18واں مائی گو اسٹیٹ انسٹینس آج لانچ کیا گیا
یہ پلیٹ فارم 6.67 کروڑ گجراتیوں کو ملک کی تعمیر میں مزید تعاون کے لئے بااختیار بنائے گا
Posted On:
06 JUL 2022 11:29AM by PIB Delhi
مائی گو گجرات، 18واں مائی گو اسٹیٹ انسٹینس آج لانچ کیا گیا ۔ شہریوں پر مرکوز پلیٹ فارم چار اہم مقاصد کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔
- بارش کے پانی کو بچانے اور پانی کے تحفظ سے متعلق تجاویز پر ڈسکشن فورم۔
- ای گورننس کے ذریعہ زندگی کو سہل بنانے پر ڈسکشن فورم۔
- سوچھتا ابھیان پر پولنگ۔
- ڈیجیٹل سیوا سیتو پر بلاگس۔
مائی گو گجرات پلیٹ فارم 6.67 کروڑ گجراتیوں کو ملک کی تعمیر میں مزید تعاون کے لیے بااختیار بنائے گا۔
مائی گو شہریوں کے رابطے کا دنیا کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 26 جولائی 2014 کو حکومت کو عام آدمی کے قریب لانے کے تصور کے ساتھ شروع کیا تھا۔ مائی گو ایک ایسا پلیٹ فارم بن گیا ہےجو شہریوں کو خیالات اور تجاویز پیش کرنے اور شراکت پر مبنی حکمرانی کو حقیقت بنانے کی اجازت دیتا ہے۔
آج، مائی گو پلیٹ فارم – مائی گو ساتھیز پر 2.5 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ صارفین ہیں، جو پالیسی کے مختلف مسائل پر سرگرم طور پر خیالات اور تجاویز مشترک کرتے ہیں اور متعدد سرگرمیوں جیسے کوئز مقابلہ جات، ہیکاتھون، سرکاری اسکیموں اور پروگراموں سے متعلق مقابلوں میں بھی حصہ لیتے ہیں۔
مائی گو ہندوستانی نوجوانوں میں مقبول تقریباً تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی موجود ہے، خاص طور پر ہمارے عظیم ملک کے دور دراز کے علاقوں کے نوجوانوں میں ،جنہوں نے کووڈ کے دوران صحیح اور بروقت معلومات فراہم کرکے MyGov.in کی مدد کے ذریعہ کووڈ سکے دوران اہم رول ادا کیا ۔
ہمارا گھریلو چیٹ بوٹ، مائی گو ہیلپ ڈیسک، نوجوانوں اور عمر دراز لوگوں میں یکساں طورپر مقبول ہے جسے کوون سمیت بہت سی سرکاری خدمات کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے اور حال ہی میں اسے ڈیجی لوکر ایپ سے بھی منسلک کردیا گیا ہے۔
کچھ دن پہلے وزیر اعظم کی کہی گئی بات کے عین مطابق ’’ڈیجیٹل انڈیا نے ٹیکنالوجی کو مزید قابل رسائی بنا کر لوگوں کو بااختیار بنایا ہے۔‘‘
*************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ش
U. No.7288
(Release ID: 1839540)
Visitor Counter : 146