وزارت خزانہ

جون 2022 کے لیے  144616کروڑ روپےکا مجموعی جی ایس ٹی ریونیو کلیکشن؛ سال بہ سال 56 فیصد اضافہ


جون 2022 کا  مجموعی جی ایس ٹی  کلیکشن  اپریل 2022 کے کلیکشن کے بعد  دوسرا سب سے بڑا کلیکشن ہے

جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد سے پانچویں  بار جی ایس ٹی کی وصولی 1.40 لاکھ کروڑ روپےکے نشان سے تجاوز کر گئی؛ مارچ 2022 سے مسلسل چوتھا  مہینہ

Posted On: 01 JUL 2022 2:56PM by PIB Delhi

جون  2022 کے مہینے میں جی ایس ٹی کے مجموعی ریوینیو 144616 کروڑ روپے ہے جس میں سی جی ایس ٹی 25306 کروڑروپے ، ایس جی ایس ٹی 32406 کروڑروپے ، آئی جی ایس ٹی 75887 کروڑروپے (اشیاءکی درآمد پر جمع  کئے گئے  40102 کروڑ روپے سمیت)اور 11018 کروڑ روپے سیس (اشیا کی درآمد پر جمع  کئے گئے 1197 کروڑ  روپے   سمیت)شامل ہے ۔جون 2022 کا  مجموعی جی ایس ٹی  کلیکشن  اپریل 2022 کے  167540 کروڑ روپے کےکلیکشن کے بعد  دوسرا سب سے بڑا کلیکشن ہے۔

حکومت نے آئی جی ایس ٹی سے  29588 کروڑ روپے سی جی ایس ٹی کے لئے اور24235 کروڑروپے  ایس جی ایس ٹی  کے لئے  سیٹل کیے ہیں۔  اس کے علاوہ مرکز نے اس مہینے میں مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام خطوں کے درمیان 50:50 کے تناسب سے ایڈہاک بنیادوں پر آئی جی ایس ٹی کے 27,000 کروڑ روپے بھی سیتل کئے ہیں ۔ ریگولر اور ایڈہاک سیٹلمنٹ کے بعد جون 2022 کے مہینے میں مرکز اور ریاستوں کا کل ریوینیو سی جی ایس ٹی کے لیے 68,394 کروڑ روپے اور ایس جی ایس ٹی  کے لیے 70,141 کروڑ روپے ہے۔

جون 2022 کے مہینے کا ریوینیو گزشتہ سال اسی مہینے کے جی ایس ٹی  ریونینو  92,800 کروڑ روپے  سے 56 فیصد  زیادہ ہے۔ اس ماہ کے دوران اشیا کی درآمد سے حاصل ہونے والا رینیو 55 فیصد زیادہ رہا اور گھریلو لین دین سے حاصل ہونے والا ریوینیو (خدمات کی درآمد سمیت) گزشتہ سال کے اسی ماہ کے دوران انہیں ذرائع سے حاصل ہونے والے  ریوینیو سے 56 فیصد زیادہ ہے۔

جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد سے یہ پانچواں موقع ہے جب ماہانہ جی ایس ٹی  کلیشن نے 1.40 لاکھ کروڑ روپے  کے نشان کو عبور کیا اور مارچ 2022 کے بعد مسلسل چوتھا مہینہ ہے۔ جون 2022 کا کلیکشن  نہ صرف دوسرا سب سے بڑا کلیکشن ہے بلکہ اس نے  کم کلیکشن کےرجحان کو بھی توڑا ہے  جیسا کہ ماضی میں مشاہدہ کیا گیا۔ مئی 2022 کے مہینے میں تیار کئے گئے ای وے بلوں کی کل تعداد 7.3 کروڑ تھی، جو اپریل 2022 کے مہینے میں تیار کئے  گئے 7.4 کروڑ ای وے بلوں سے 2 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی کے لیے اوسط ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی  کلیکشن 1.51 لاکھ کروڑ رہا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں اوسط ماہانہ  کلیکشن  1.10 لاکھ کروڑ روپے  رہا۔ جس سے 37 فیصد کے اضافے کا پتہ چلتاہے۔ اقتصادی بحالی کے ساتھ مل کر،  ٹیکس کے انسداد کی سرگرمیاں، خاص طور پر جعلی بل دینے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی  جی ایس ٹی کے اضافے میں حصہ ہے۔ اس مہینے میں مجموعی سیس کلیکشن جی ایس ٹی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔

درج ذیل  چارٹ 2017-18 سے ماہانہ مجموعی جی ایس ٹی ریوینیو کے  رجحانات کو ظاہر کرتا ہے۔نیچے دی گئی جودل میں جون 2021 کے مقابلے جون 2022 کے مہینے کے دوران ہر ریاست میں جمع کیے گئے جی ایس ٹی کے ریاست وار اعداد و شمار کو کو دکھایا گیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00180X1.png

ماہ جون 2022 کے دوران جی ایس ٹی  ریوینیو  میں ریاست  وار اضافہ[1]

 

ریاست

جون ۔ 21

جون  22

نمو

جموں و کشمیر

300

372

24فیصد

ہماچل پردیش

519

693

34فیصد

پنجاب

1,111

1,683

51فیصد

چنڈی گڑھ

120

170

41فیصد

اتراکھنڈ

702

1,281

82فیصد

ہریانہ

3,801

6,714

77فیصد

دہلی

2,656

4,313

62فیصد

راجستھان

2,176

3,386

56فیصد

اترپردیش

4,588

6,835

49فیصد

بہار

889

1,232

39فیصد

سکم

212

256

21فیصد

اروناچل پردیش

33

59

77فیصد

ناگا لینڈ

30

34

11فیصد

منی پور

22

39

78فیصد

میزورم

17

26

49فیصد

تریپورہ

43

63

47فیصد

میگھالیہ

105

153

46فیصد

آسام

662

972

47فیصد

مغربی بنگال

2,744

4,331

58فیصد

جھارکھنڈ

2,032

2,315

14فیصد

اوڈیشہ

3,000

3,965

32فیصد

چھتیس گڑھ

2,230

2,774

24فیصد

مدھیہ پردیش

2,098

2,837

35فیصد

گجرات

6,128

9,207

50فیصد

دمن و دیو

0

0

-13فیصد

دادرا نگر حویلی

243

350

44فیصد

مہاراشٹر

13,722

22,341

63فیصد

کرناٹک

5,103

8,845

73فیصد

گوا

256

429

67فیصد

لکشدیپ

0

1

33فیصد

کیرلہ

998

2,161

116فیصد

تامل ناڈو

4,380

8,027

83فیصد

پڈوچیری

104

182

75فیصد

انڈو مان  و نکوبار جزائر

12

22

94فیصد

تلنگانہ

2,845

3,901

37فیصد

آندھرا پردیش

2,051

2,987

46فیصد

لداخ

6

13

118فیصد

دیگر علاقے

127

205

61فیصد

مرکز کے دائرہ اختیار والا علاقہ

164

143

-12فیصد

کل میزان

66,229

1,03,317

56فیصد

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

[1] سامان کی درآمد پر  حاصل ہونے والا جی ایس ٹی شامل نہیں ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 7132

                          



(Release ID: 1838663) Visitor Counter : 205