سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

ٹائر رولنگ ریزسٹنس، ویٹ گرپ  اور رولنگ ساؤنڈ کے لیے نوٹیفکیشن جاری

Posted On: 01 JUL 2022 1:01PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،یکم جولائی،2022

روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کی وزارت نے سنٹرل موٹر وہیکل رولز 1989 کے قاعدہ نمبر  95 میں ترمیم کرتے ہوئے 28 جون 2022 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کی  ہے۔ یہ کلاس سی 1 (مسافر کاروں) کے تحت آنے والے ٹائروں کے لیے رولنگ ریزسٹنس، گیلی گرفت اور رولنگ ساؤنڈ ایمیشن کی ضروریات کو لازمی قرار دیتی  ہے ، سی 2 (ہلکے ٹرک) اور سی 3 (ٹرک اور بس)، جیسا کہ آٹو موٹیو انڈسٹری ا سٹینڈرڈ 142:2019 میں بیان کیا گیا ہے۔ جیسا کہ اس اے آئی ایس  میں بیان کیا گیا ہے، مذکورہ ٹائر گیلی گرفت کی ضروریات اور رولنگ ریزسٹنس اور رولنگ ساؤنڈ ایمیشنز کی اسٹیج 2 کی حدود کو پورا کریں گے۔ اس ضابطے کے ساتھ، ہندوستان یو این ای سی ای (یورپ کے لیے اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن) کے ضوابط سے منسلک ہو جائے گا۔

ٹائروں کی رولنگ ریزسٹنس  کا ایندھن کی کارکردگی پر اثر پڑتا ہے۔ گیلی گرفت کی کارکردگی گیلے حالات میں ٹائروں کے  بریک لگانے کی کارکردگی کو متاثر کرتی ہے اور گاڑیوں کی حفاظت کو فروغ دیتی ہے۔ رولنگ ساؤنڈ  ایمیش کا تعلق چلتے ہوئے ٹائروں اور سڑک کی سطح کے درمیان رابطے سے خارج ہونے والی آواز سے ہے۔

 

*************

ش ح ۔ا م۔

U. No.7123

 



(Release ID: 1838509) Visitor Counter : 127