وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر جناب ایکناتھ شنڈے کو مبارکباد دی
نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر جناب دیویندر فڑنویس کو بھی مبارکباد پیش کی
Posted On:
30 JUN 2022 8:32PM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 30 جون وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جناب ایکناتھ شنڈے کو مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد دی ہے۔
وزیر اعظم نے ٹویٹ کیا:
’’میں جناب ایکناتھ شنڈے جی کو مہاراشٹر کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وہ زمینی سطح کے رہنما ہیں، وہ اپنے ساتھ بھرپور سیاسی، قانون سازی اور انتظامی تجربہ لے کر آئے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کو مزید بلندیوں تک لے جانے کے لیے کام کریں گے۔‘‘
وزیر اعظم نے جناب دیویندر فڑنویس کو بھی مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔
ایک ٹویٹ میں، وزیر اعظم نے کہا:
’’جناب دیویندر فڑنویس جی کو مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے پر مبارکباد۔ وہ بی جے پی کے تمام کارکنان کے لیے ایک تحریک ہیں۔ ان کا تجربہ اور مہارت حکومت کے لیے ایک اثاثہ ہوگی۔ مجھے یقین ہے کہ وہ مہاراشٹر کی ترقی کی رفتار کو مزید مضبوط کریں گے۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-7097
(Release ID: 1838403)
Visitor Counter : 118
Read this release in:
Malayalam
,
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada