صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکزی وزارت صحت نے امرناتھ یاترا کو ایک عظیم کامیابی بنانے کے لئے مختلف اقدامات کئے
عقیدت مندوں کی مدد کے لئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت دونوں کی طرف سے طبی پیشہ ور افراد کی تعیناتی
ڈی آر ڈی او کی مدد سے بالتل اور چندن واڑی میں 50 بستروں والے دو اسپتال انڈور سہولت کے طور پر قائم کئے جائیں گے
Posted On:
30 JUN 2022 4:29PM by PIB Delhi
صحت اور خاندانی بہبود اور کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا کی ہدایات کے تحت اور سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق، عقیدت مندوں کے لئے امرناتھ جی یاترا کو خوش اسلوبی سے انجام دینے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہیں۔ شری امرناتھ جی یاترا 30 جون ، 2022 ء سے شروع ہوگی اور 11 اگست ، 2022 ء کو اختتام پذیر ہوگی۔
ریاستی حکومتوں کو طبی تیاری اور اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ جنرل ڈیوٹی میڈیکل آفیسرز ( جی ڈی ایم او ز ) کی خدمات کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا ہے تاکہ جموں و کشمیر حکومت کی کوششوں کو پورا کیا جا سکے، خاص طور پر ان ریاستوں کی طرف سے ، جہاں سے بڑی تعداد میں یاتری یہاں آتے ہیں۔
مندرجہ ذیل اقدامات کئے گئے ہیں:
- طبی ایمرجنسی اٹینڈ کرنے کے لئے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سمیت صحت کے پیشہ ور افراد کو بیچوں میں تعینات کیا جائے گا۔ پہلے بیچ کا آغاز 25 جون ، 2022 ء سے 13 جولائی ، 2022 ء تک ، دوسرا اور تیسرا بیچ 11 جولائی ، 2022 ء سے 28 جولائی ، 2022 ء تک اور 26 جولائی ، 2022 ء سے 11 اگست ، 2022 ء تک ہوگا۔
- طبی پیشہ ور افراد کو مرکزی حکومت کے اسپتالوں اور سی جی ایچ ایس سے تعینات کیا جا رہا ہے۔
- جموں و کشمیر حکومت نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز (ڈی ایچ ایس کشمیر) کے ذریعے سنٹرل گورنمنٹ اسپتالوں اور سی جی ایچ ایس سے 155 طبی عملے (87 ڈاکٹر، 68 نیم طبی عملے) کے لئے درخواست کی تھی۔
- مرکزی حکومت کے اسپتالوں اور سی جی ایچ ایس سے مجموعی طور پر 176 نامزدگیاں (115 ڈاکٹر اور 61 نیم طبی عملہ) کو بھیجا گیا ہے۔ مزید تعیناتی کے لئے مکمل فہرست ڈی ایچ ایس کشمیر کو بھیج دی گئی ہے۔
- 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے طبی پیشہ ور افراد (ڈاکٹر اور نیم طبی عملہ) کو تعینات کیا جا رہا ہے۔
- جموں و کشمیر حکومت نے ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ( ڈی ایچ ایس کشمیر) کے ذریعے 11 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں (دلّی، ہریانہ، راجستھان، پنجاب، اتر پردیش، آندھرا پردیش، مدھیہ پردیش ، بہار، گجرات، مغربی بنگال، مہاراشٹر ) سے 437 طبی عملے (154 ڈاکٹر، 283 نیم طبی عملہ ) کی درخواست کی تھی۔
- 9 ریاستوں سے کل 433 نامزدگیاں (214 ڈاکٹرز اور 219 نیم طبی عملہ) بھیجی گئی ہیں ۔ ڈی ایچ ایس (کشمیر) کی طرف سے تینوں بیچوں کے لئے 428 طبی عملے (211 ڈاکٹر، 217 نیم طبی عملہ) کی تعیناتی پہلے ہی کی جا چکی ہے۔
- 50 بستروں والے دو اسپتال ۔
- بالتل اور چندن واڑی میں انڈور سہولت کو بڑھانے کے لئے، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت ، ڈی آر ڈی او کے ذریعے اس میں سہولت فراہم کر رہی ہے ۔
- صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعے فراہم کردہ فنڈ سے ڈی آر ڈی او بالتل اور چندن واڑی میں 50 - 50 بستر والے اسپتال قائم کئے ہیں ۔
- مذکورہ بالا دو 50 بستروں والے اسپتالوں کے لئے، ڈی ایچ ایس (کشمیر) کے ذریعے مزید اسٹاف (129 ہر ایک یو اینڈ کے کے یو ٹی سے؛ اور ایم او ایچ ایف ڈبلیوسے ) کی درخواست کی گئی تھی۔ ایم او ایچ ایف ڈبلیو کے پاس دستیاب اضافی افرادی قوت [مرکزی حکومت کے اسپتالوں اور سی جی ایچ ایس اور ریاستوں کے ذریعہ نامزد کردہ] مزید تعیناتی کے لئے ڈی ایچ ایس ، کشمیر کو فراہم کی گئی۔
اسپتال کی چند تصاویر ذیل میں دی گئی ہیں:
- امر ناتھ کی یاترا کے لئے زیادہ اونچائی کی بیماری کے لئے طبی دیکھ بھال کے جامع نوٹ کی تیاری ۔
- امرناتھ جی یاترا ، 2022 کے لئے جامع معلومات، تعلیم اور مواصلات (آئی ای سی) کا مواد تیار کیا گیا ہے ، جسے ضروری اقدامات کے لئے تمام فریقوں کو تقسیم کیا گیا ہے ۔
- آئی ای سی مواد کی تیاری : یاتریوں کے لئے کرنے اور نہ کرنے والی باتوں کی فہرست ۔
- یاتریوں کے لئے کرنے اور نہ کرنے سے متعلق ہدایات ( انگریزی اور ہندی ) میں تیار کی گئی ہیں ، جنہیں ضروری کارروائی کے لئے فریقین میں تقسیم کیا گیا ہے ۔
- تربیت کاروں کی تربیت کے ذریعے صلاحیت سازی کو کامیابی سے پورا کیا گیا ۔
- زیادہ اونچائی پر ہونے والی ایمرجنسی کے لئے ٹی او ٹی ( تربیت کاروں کی تربیت ) پروگرام 4 سے 6 مئی ، 2022 ء کو دھوبیا وان، کشمیر میں منعقد کیا گیا ۔
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت درشن کو ہر قسم کی رکاوٹ سے پاک بنانے کے لئے دیگر وزارتوں کے ساتھ کام کر رہی ہے اور یاترا کو ایک عظیم کامیابی بنانے کے لئے کام کر رہی ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا )
U. No. 7080
(Release ID: 1838316)
Visitor Counter : 143