وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

ون ہیلتھ پائلٹ کا آغاز کل بنگلورو میں ہوگا


ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت  کرناٹک اور اتراکھنڈ میں ون ہیلتھ فریم ورک کو نافذ کررہی ہے

Posted On: 27 JUN 2022 11:01AM by PIB Delhi

حکومت ہند کی ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت   کے تحت کام کرنے والے محکمہ برائے مویشی پروری و ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) نے ون ہیلتھ (ایک صحت) کے ذریعے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لئے  مویشیوں، انسانوں اور ماحولیات  کی صحت سے متعلق وابستگان کو مشترکہ پلیٹ فارم پر لانے کی  ایک پہل  شروع کی ہے۔ڈی اے ایچ ڈی نے، بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن (بی ایم جی ایف) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے ساتھ مشترکہ طور پر  کرناٹک اور اتراکھنڈ میں  ون ہیلتھ فریم ورک پروجیکٹ کی شروعات کی ہے۔

محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی)کل بنگلورو میں  کرناٹک کے ون ہیلتھ پائلٹ کی شروعات کرنے جارہا ہے۔ کرناٹک کے اس پائلٹ پروجیکٹ   کا افتتاح ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری کی وزارت کے محکمہ مویشی پروری و ڈیری کے سکریٹری جناب اتل چترویدی کے ذریعہ کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں  مویشی، انسانوں، وائلڈ لائف اور ماحولات کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مرکزی اور ریاستی سطح کے   متعدد متعلقین اور اہم شخصیات موجود رہیں گی۔

ڈی اے ایچ ڈی اس پہل سے حاصل ہونے والے تجربے کی بنیاد پر  ون ہیلتھ کا ایک قومی روڈ میپ تیار کرے گا، جس سے مستقبل میں مچھلیوں اور مویشیوں سے متعلق بیماریوں کو روکنے میں مدد ملے گی اور  عالمی سطح پر  اپنائے جانے والے بہترین طور طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے  بہتر میکانزم اور منیجمنٹ  تیار ہوسکے گا۔اس پروگرام کے دوران  کرناٹک کے لئے صلاحیت سازی کا منصوبہ اور ون ہیلتھ کتابچہ (کنڑ) کا بھی اجرا کیا جائے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ق ت۔ ن ا۔

U- 6933                          


(Release ID: 1837233) Visitor Counter : 200