سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

جناب نتن گڈکری نے بھارت این سی اے پی (نیا کار اسسمنٹ پروگرام) کو متعارف کرانے کے لیے جی ایس آر نوٹیفکیشن کے مسودے کو منظوری دی

Posted On: 24 JUN 2022 2:57PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے بھارت این سی اے پی (نیا کار اسسمنٹ پروگرام) کو متعارف کرانے کے لیے جی ایس آر نوٹیفکیشن کے مسودے کو منظوری دے دی ہے، جس میں ہندوستان میں آٹوموبائل کو کریش ٹیسٹ میں ان کی کارکردگی کی بنیاد پر اسٹار ریٹنگ دی جائے گی۔

سلسلے وار ٹویٹس میں انھوں نے کہا کہ بھارت-این سی اے پی صارفین پر مبنی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو صارفین کو اسٹار ریٹنگ کی بنیاد پر اپنے لیے محفوظ کاروں کا انتخاب کرنے کی اجازت دے گا، جبکہ ہندوستان میں OEMs کے درمیان محفوظ گاڑیاں بنانے کے لیے صحت مند مقابلے کو فروغ ملے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ کریش ٹیسٹ کی بنیاد پر ہندوستانی کاروں کی اسٹار ریٹنگ نہ صرف گاڑیوں کی ساخت اور مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے، بلکہ ہندوستانی آٹو موبل کی برآمدی قابلیت کو بڑھانے کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ انھوں نے کہا کہ بھارت-این سی اے پی کے ٹیسٹ پروٹوکول کو موجودہ ہندوستانی ضوابط میں عالمی کریش ٹیسٹ پروٹوکول کے عوامل کے ساتھ ضم کیا جائے گا۔ یہ OEMs کو ہندوستان میں گھریلو جانچ کی سہولیات میں اپنی گاڑیوں کی جانچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

جناب نتن گڈکری نے کہا کہ بھارت-این سی اے پی ہندوستان کو دنیا میں نمبر 1 آٹو موبیلٹی ہب بنانے کے مشن کے ساتھ ہماری آٹو موبائل کی صنعت کو خود کفیل بنانے میں ایک اہم ذریعہ ثابت ہوگا۔

**************

ش ح۔ ف ش ع-م ف   

U: 6868



(Release ID: 1836808) Visitor Counter : 125