وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت آسام میں سیلاب کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے اور ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے: وزیر اعظم

Posted On: 23 JUN 2022 8:55PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت آسام میں سیلاب کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے کے لیے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی غرض سے  ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔

سلسلہ وار ٹوئیٹس میں وزیر اعظم نے کہا؛

’’ گزشتہ چند دنوں کے دوران آسام کے کچھ حصوں میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب دیکھنے میں آیا ہے۔ مرکزی حکومت آسام کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور اس چیلنج پر قابو پانے کی غرض سے  ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے ریاستی حکومت کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔‘‘

’’ فوج اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔ وہ انخلاء کی کارروائیاں انجام دے  رہی ہیں اور متاثرہ لوگوں کی مدد کر رہی ہیں۔ فضائیہ نے انخلاء کے عمل کے حصے کے طور پر 250 سے زیادہ پروازیں کی ہیں۔‘‘

’’  وزیراعلی ہیمنت بسوا،آسام  حکومت کے وزراء اور اہلکار اضلاع میں چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں اور متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ میں متاثرہ علاقوں میں موجود تمام لوگوں کی حفاظت اور خیروعافیت  کے لیے دعا کرتا ہوں اور ایک بار پھر ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔‘‘

************

 

 

ش ح ۔ ف ا  ۔  م  ص

 (U:6845 )

 

 

 


(Release ID: 1836629) Visitor Counter : 139