وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 26 – 28 جون ، 2022 ء کو جرمنی اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے

Posted On: 22 JUN 2022 6:16PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 26 سے 27 جون ، 2022 ء کو جرمنی کی صدارت میں ہونے والی جی – 7 سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی کے چانسلر محترم جناب اولاف شُلز کی دعوت پر جرمنی کے اسکلوس الماؤ  کا دورہ کریں گے۔  سربراہ کانفرنس کے دوران امید ہے کہ وزیر اعظم دو اجلاسوں میں اظہارِ خیال کریں گے ، جن میں ماحولیات ، توانائی ، آب و ہوا ، خوراک کی سکیورٹی ، صحت ، صنفی برابری اور جمہوریت  شامل ہے ۔ ان اہم امور پر بین الاقوامی اشتراک کو مستحکم کرنے  کی ایک کوشش کے طور پر ارجنٹینا ، انڈونیشیا سینیگال اور جنوبی افریقہ جیسی جمہوریتوں کو بھی مدعو کیا گیا ہے ۔  کانفرنس کے موقع پر وزیر اعظم شرکت کرنے والے ملکوں کے کچھ لیڈروں کے ساتھ باہمی میٹنگیں بھی کریں گے ۔

جی – 7 سربراہ اجلاس میں دعوت بھارت اور جرمنی کے درمیان مضبوط اور قریبی ساجھیداری کی روایات اور اعلیٰ سطحٰ سیاسی روابط کے پیش نظر دی گئی ہے ۔ وزیر اعظم نے ، اِس سے پہلے 2 مئی ، 2022 ء کو بھارت – جرمن بین حکومتی مشاورت ( آئی جی سی ) کے چھٹے ایڈیشن کے لئے جرمنی کا دورہ کیا تھا ۔

جی – 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے کے بعد وزیر اعظم  یو اے ای کے سابق صدر اور ابو ظہبی کے حکمراں عزت مآب شیخ خلیفہ بن زائد النہیان کے انتقال پر ذاتی تعزیت پیش کرنے کے لئے 28 جون ، 2022 ء کو متحدہ عرب امارات  جائیں گے ۔ وزیر اعظم ، اِس موقع پر عزت مآب شیخ محمد بن زائد النہیان کو متحدہ عرب امارات کے نئے صدر ابوظہبی کے حکمران منتخب ہونے پر ، انہیں مبارکباد بھی دیں گے ۔

وزیر اعظم 28 جون کو  رات میں ہی متحدہ عرب امارات سے روانہ ہو جائیں گے ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔

( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا   )

U. No. 6795



(Release ID: 1836303) Visitor Counter : 134