نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل ریلے کے دھرم شالہ پڑاؤ کی تقریب میں شرکت کی
وزیر موصوف نے کہا کہ ہماچل اور بھارت میں شطرنج کو مقبول بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے
Posted On:
22 JUN 2022 3:43PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 22 جون 2022:
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر بدھ کی صبح پہلی بار شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے کی دھرم شالہ پڑاؤ کے مہمان خصوصی تھے۔ اس تاریخ ساز مشعل ریلے کا افتتاح وزیر اعظم ہند جناب نریندر مودی نے 19 جون اتوار کو نئی دہلی کے آئی جی اسٹیڈیم سے کیا تھا۔
شطرنج اولمپیاڈ مشعل بھارت کے 75 شہروں میں پہنچے گی جو بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے جشن، آزادی کا امرت مہوتسو کی علامت ہے۔
"بھارت میں شطرنج کا ایک طویل ورثہ اور تاریخ ہے۔" جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے ایچ پی سی اے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نے چتورنگ سے شطرنج تک کا سفر کیا ہے۔ شطرنج اولمپیاڈ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت اس تقریب کی میزبانی کر رہا ہے اور آزادی کا امرت مہوتسو سے بہتر موقع کیا ہو سکتا ہے۔ شطرنج اولمپیاڈ کے دوران مجموعی طور پر 188 ممالک، 2000 سے زائد کھلاڑی اور 1000 اہل کار بھارت آئیں گے۔ میں اے آئی سی ایف کو اس پہل اور شطرنج کے نوجوان شائقین کو اپنے سینئر ہم منصبوں اور گرینڈ ماسٹرز سے ملنے کا موقع دینے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ "
بدھ کے روز ایچ پی سی اے دھرم شالا میں مشعل ریلے کی تقریب میں یوتھ سروسز اور کھیلوں کے وزیر اور ہماچل پردیش کی جنگلات حکومت کے وزیر جناب راکیش پٹھانیہ، آل انڈیا شطرنج فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری جناب بھارت سنگھ چوہان کے علاوہ وزارت کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور اے آئی سی ایف کے عہدیداران بھی موجود تھے۔
ایچ پی سی اے میں اسکول کے طلبہ، ایس اے آئی سینٹر دھرم شالا کے کھلاڑیوں، این وائی کے ایس رضاکاروں اور ہماچل شطرنج ایسوسی ایشن کے نوجوانوں پر مشتمل 500 افراد نے تقریب میں شرکت کی۔ شطرنج کے گرینڈ ماسٹر دیپ سین گپتا شری ٹھاکر کو مشعل حوالے کرنے اور بعد میں اسے شملہ لے جانے کے لیے موجود تھے۔
مشعل ریلے لانچ تقریب کی تقریب کے موقع پر جناب ٹھاکر نے مزید کہا، "وزیر اعظم مودی نے اس تاریخ ساز مشعل ریلے کا افتتاح کیا اور اس دن تقریباً 10000 افراد اس تقریب کو لائیو دیکھنے کے لیے موجود تھے۔ اب ہمیں اس شعلے کو ملک کے کونے کونے تک پہنچانا ہے اور کھیل کو بھارت کے ہر گوشے تک پھیلانا ہے۔ مرکزی وزیر کھیل اور کھیلوں سے محبت کرنے والے کی حیثیت سے میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ہماچل اور بھارت میں شطرنج کو مقبول بنانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔
44 واں ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ 28 جولائی سے 10 اگست 2022 کے دوران چنئی میں منعقد ہوگا۔
***
U. No. 6785
(ش ح - ع ا- ع ر)
(Release ID: 1836229)
Visitor Counter : 143