مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یوگا کے عالمی دن 2022 کی تقریبات

Posted On: 20 JUN 2022 12:13PM by PIB Delhi

اس سال یوگا کا بین الاقوامی دن ‘‘آزادی کا امرت مہوتسو’’  والےسال  کے اندر  واقع ہورہا ہے۔  اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے پورے ہندوستان میں 75مشہور مقامات پر یوگا کا بین الاقوامی دن منانے کا منصوبہ بنایا ہے جس سے ہندوستان کو عالمی سطح پر اپنی شناخت قائم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم کرناٹک کے میسور سے اس  پروگرام کی قیادت کریں گے۔

 

ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیرجناب ہردیپ ایس پوری،  لال قلعہ، نئی دہلی میں پروگرام کی قیادت کریں گے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ اس پروگرام کے انعقاد میں وزارت کے ساتھ حصہ لے رہی ہے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے آچاریہ بال کرشن وزیر موصوف کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہوں گے۔ پتنجلی یوگ پیٹھ کے تقریباً 12,000 شرکاء اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت اور پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے افسران اس تقریب میں حصہ لیں گے۔ یوگا پروگراموں کا انعقاد معیاری طریقہ عمل کے مطابق کیا جائے گا جو  یوگا کے بین الاقوامی دن 2022 (آئی ڈی وائی  )کی نوڈل وزارت ،آیوش کی وزارت،  کے ذریعہ جاری کیا گیا ہے۔

 

اس سال یوگا کے بین الاقوامی دن(آئی ڈی وائی)  2022  کا تھیم کا عنوان  ‘‘یوگا فار ہیومینٹی’’ (انسانیت کے لئے یوگا) ہے کیونکہ اس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کووڈ-19 وبائی امراض کے عروج کے دوران، یوگا نے تکالیف کو دور کرنے میں بنی نوع انسان کی خدمت کی  اور کووڈ کے بعد کے اُبھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے میں بھی ہمدردی، مہربانی کے ذریعے لوگوں  کو ایک ساتھ لاتا ہے۔ اور دنیا بھر کے لوگوں میں اتحاد کااحساس  بیدار کرتا ہے اور ان کے کردار میں  لچک پیدا کرتا ہے۔

*************

 

ش ح س ب۔ ر‍‌ض

U. No.6673

 


(Release ID: 1835463) Visitor Counter : 210