وزارتِ تعلیم
جناب دھرمیندر پردھان نے اسکول کے نصاب میں یوگا کو شامل کرنے کا مشورہ دیا
جناب دھرمیندر پردھان نے ای سی سی ای سے 12ویں جماعت تک یوگا کو ترجیح دینے پر زور دیا
تعلیم اور ہنر مندی کے فروغ کے مرکزی وزیر نے قومی یوگا اولمپیاڈ - 2022 اور کوئز مقابلے کا افتتاح کیا
Posted On:
18 JUN 2022 2:02PM by PIB Delhi
تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کے مرکزی وزیر جناب دھرمیندر پردھان نے بطور مہمان خصوصی نیشنل یوگا اولمپیاڈ - 2022 اور کوئز مقابلے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر مملکت برائے تعلیم جناب سبھاش سرکار بھی موجود تھے۔
قومی یوگا اولمپیاڈ کا انعقاد وزارت تعلیم اور نیشنل کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ کے ذریعے مشترکہ طور پر 18 سے 20 جون 2022 تک کیا جا رہا ہے۔ اس سال 26 ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں اور علاقائی تعلیمی اداروں کے کثیر مقصدی اسکولوں سے تقریباً 600 طلبا آئندہ قومی یوگا اولمپیاڈ میں شرکت کریں گے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ یوگا نے خاص طور پر کووڈ کے بعد کے دور میں انسانیت کی تکالیف کو دور کرنے اور لچک پیدا کرنے میں خدمت کی ہے۔ وزیر موصوف نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ صحت مند انتخاب کی حوصلہ افزائی کرنے اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس سال کے موضوع کو مناسب طریقے سے یوگا فار ہیومینٹی کے طور پر منتخب کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوگا دنیا کے لیے ہندوستان کا تحفہ ہے اور جب سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی 21 جون کو یوگا کے عالمی دن کے طور پر منانے کی تجویز کو منظور کیا ہے اس نے عالمی سطح پر زبردست مقبولیت حاصل کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یوگا دنیا کو اچھی صحت اور تندرستی کے حصول میں متحد کر رہا ہے۔
وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ این ای پی 2020 طلبا اور اساتذہ دونوں کی جسمانی اور جذباتی تندرستی پر خاص زور دیتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ کھیلوں کے ساتھ مربوط آموزش سے طلبا میں کھلاڑیوں کے جذبے کو ابھارنے اور فٹنس کو زندگی بھر کے رویے کے طور پر اپنانے میں مدد ملے گی۔
جناب پردھان نے کہا کہ یوگا صحت، تندرستی اور جسمانی تعلیم کا ایک لازمی حصہ ہے۔ انھوں نے این سی ای آر ٹی کو یوگا کی قدیم حکمت کو ہمارے نصاب میں شامل کرنے کا مشورہ دیا۔ جب کہ ہم این سی ایف کو تیار کرنے کے مرحلے میں ہیں، ہمیں ای سی سی ای سے 12ویں جماعت تک یوگا کو ترجیح دینی چاہیے۔ انھوں نے این سی ای آر ٹی کو اسکول، بلاک، ضلع اور ریاستی سطحوں پر یوگا اولمپیاڈ منعقد کرنے کی بھی تجویز دی۔ انھوں نے کہا کہ ہر بلاک کے اسکول کے طلبا کو شامل کرنے سے یوگا کی وراثت کو آگے بڑھایا جائے گا اور یوگا کو طرز زندگی بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
وزیر موصوف نے ان تمام منتخب طلبا کو مبارکباد دی جو قومی یوگا اولمپیاڈ میں اپنی ریاستوں/ مرکز زیر انتظام علاقوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ انھوں نے بلاک سطح سے ہی ان کی شرکت کے لیے ان کی تعریف کی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جانب سرکار نے کہا کہ یوگا کو قومی تعلیمی پالیسی 2020 کے ایک حصے کے طور پر مقبول بنانا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس کا مقصد ایسے تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہے جس سے شہریوں کو ملک کو متحد شکل میں دیکھنے کا وژن ملے۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ یوگا اولمپیاڈ میں طلباء کے ذریعہ آسن، پرانایام، کریا، مراقبہ وغیرہ کا مظاہرہ کیا جائے گا، تاکہ وہ تجرباتی طور پر یوگا کی اہمیت کو سمجھ سکیں۔ انھوں نے یوگا کی ان اقدار پر بھی دوبارہ زور دیا جسے اب عالمی سطح پر قبول کیا گیا ہے اور یہ کس طرح دنیا بھر میں پائیدار طرز زندگی کو تیز کرنے کے قابل ہو گا۔
اس سال کا تھیم ”یوگا فار ہیومینٹی“ ہے۔ یہ ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے کہ یوگ کے آسن معیاری صحت اور جامع شخصیت کو برقرار رکھنے میں سب کے لیے فائدہ مند ہیں۔
این سی ای آر ٹی نے 2016 میں نیشنل یوگا اولمپیاڈ کا آغاز کیا تھا۔ کووڈ-19 کی عالمی وبا کے دوران بھی، جب پوری دنیا ٹھپ ہو گئی تھی، کوئز مقابلے کا انعقاد کر کے یوگا کے جذبے کو زندہ رکھا گیا تھا۔ اس تقریب میں کیندریہ ودیالیہ، نوودے ودیالیہ کے طلباء اور علاقائی تعلیمی اداروں کے ڈیمانسٹریشن ملٹی پرپز اسکولوں کے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس سال بھی قومی یوگا اولمپیاڈ کے ساتھ ساتھ یوگا پر کوئز مقابلوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا۔ انھوں نے یوگا کی ان اقدار پر بھی دوبارہ زور دیا جو اب عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہیں اور یہ کہ دنیا بھر میں پائیدار طرز زندگی کو کس طرح تیز کیا جا سکتا ہے۔
وائس چیئرمین، اے آئی سی ٹی ای، جناب ایم پی پونیا؛ ڈائریکٹر این سی ای آر ٹی، پروفیسر دنیش پرساد سکلانی؛ جوائنٹ ڈائریکٹر، این سی ای آر ٹی، پروفیسر شریدھر سریواستو؛ سکریٹری، این سی ای آر ٹی - پروفیسر پرتیوش کمار منڈل، اور وزارت تعلیم کے سینیئر افسران اور ہندوستان کے مختلف حصوں سے طلبا نے اس تقریب میں شرکت کی۔
*************
ش ح۔ ف ش ع- م ف
18-06-2022
U: 6630
(Release ID: 1835140)
Visitor Counter : 171