کابینہ

مرکزی کابینہ نے کولمبو، سری لنکا میں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی تکنالوجی منتقلی مرکز قائم کرنے کے لیے بھارت کے ذریعہ تعاون و اشتراک کی عرضداشت (ایم او اے)کو منظوری دی

Posted On: 14 JUN 2022 4:08PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے کثیر شعبہ جاتی تکنیکی اور اقتصادی تعاون کے لیے خلیج بنگال پہل قدمی (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی) تکنالوجی منتقلی سہولت (ٹی ٹی ایف) کے قیام کے لیے بھارت کے ذریعہ تعاون و اشتراک کی عرضداشت (ایم او اے) کو منظوری دے دی ہے۔ سری لنکا کے کولمبو میں 30 مارچ 2022 کو منعقدہ پانچویں بی آئی ایم ایس ٹی ای سی سربراہ ملاقات میں بمسٹیک کے رکن ممالک کے ذریعہ اس سلسلے میں دستخط کیے گئے تھے۔

بمسٹیک ٹی ٹی ایف کا اہم مقصد تکنالوجیوں کی منتقلی، تجربات ساجھا کرنے اور صلاحیت سازی کو فروغ دے کر بمسٹیک اراکین ممالک کے درمیان تکنالوجی منتقلی میں تال میل، سہولت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ ٹی ٹی ایف دیگر باتوں کے علاوہ، بمسٹیک کے رکن ممالک کے درمیان مندرجہ ذریل ترجیحات والے شعبوں میں تکنالوجیوں کی منتقلی کی سہولت فراہم کرے گا۔ یہ ترجیحاتی شعبے ہیں: بایوتکنالوجی، نینو تکنالوجی، انفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن تکنالوجی، خلائی تکنالوجی  ایپلی کیشنز، زرعی تکنالوجی، خوراک ڈبہ بندی تکنالوجی، فارماسیوٹیکل  تکنالوجی آٹومیشن، نئی اور قابل احیاء توانائی تکنالوجی آٹومیشن، نئی اور قابل احیاء توانائی تکنالوجی، بحری جغرافیہ، نیوکلیئر تکنالوجی ایپلی کیشنز، ای۔ فضلہ اور ٹھوس فضلہ انتظام کاری تکنالوجی، صحتی تکنالوجیاں، تباہکاری کے خطرات میں تخفیف اور موسمیاتی تبدیلی کی موافقت سے متعلق تکنالوجیاں۔

اس ٹی ٹی ایف کا ایک گورننگ بورڈ ہوگا اور اس کی سرگرمیوں کا مکمل کنٹرول گورننگ بورڈ کے تحت ہوگا۔ گورننگ بورڈ میں ہر ایک رکن ملک  کی جانب سے ایک نامزد شخص شامل ہوگا۔

بمسٹیک ٹی ٹی ایف سے مندرجہ ذیل نتائج متوقع ہیں:

  1. بمسٹیک ممالک میں دستیاب تکنالوجیوں کا ڈاٹا بینک
  2. تکنالوجی منتقلی انتظام، معیارات، منظوری، علم پیمائش، جانچ اور تعین کے طریقہ کار کی سہولتوں سے متعلق شعبوں میں اچھے طور طریقوں سے جڑی معلومات کا مخزن
  3. صلاحیت سازی، ترقی کے کاموں سے متعلق تجربات اور اچھے طور طریقوں کو ساجھا کرنا، اور
  4. بمسٹیک ممالک کے درمیان تکنالوجیوں کا تبادلہ اور ان کا استعمال

 

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:6488



(Release ID: 1833925) Visitor Counter : 147