ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری قومی اپرینٹس شپ میلہ ، 13جون کو پورے ہندوستان کے  200مقامات پرمنعقد کیاجائے گا


36سے زیادہ شعبے ، 500سے زیادہ حرفتیں اور ایک ہزارسے زیادہ کمپنیاں میلے میں شرکت کریں گی تاکہ روزگار کے مواقع فراہم کئے جاسکیں

Posted On: 13 JUN 2022 9:13AM by PIB Delhi

نوجوانوں کوکارپوریٹ اداروں  کے اندرتربیت فراہم کرنے سے متعلق مزید مواقع فراہم کرنے اور روزگار حاصل کرنے کے مزید موقعوں  سے منسلک کرنے کے مقصد سے ، ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت ، پردھان منتری قومی ایپرنٹس شپ یعنی زیرتربیت افراد کے لئے اب سے ہرماہ میلوں کا  انعقاد کرے گی ۔ 13جون 2022کو اس میلے کاانعقاد صبح 9بجے سے شام 5بجے تک کیاجائے گا۔ پردھان منتری قومی ایپرنٹس شپ میلہ ، بھارت میں دوسو سے زیادہ مقامات پرمنعقد کیاجائے گا ، میلے میں 36سے زیادہ شعبوں کی ایک ہزارسے زیادہ کمپنیاں شرکت کریں گی ، جس کے دوران کمپنیوں کے اندرہی ایک زیرتربیت کارکن کی حیثیت سے روزگار فراہم کرنے کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔ جن افراد کے پاس پانچویں تابارہویں جماعت پاس کرنے کے سرٹیفکیٹ ، ہنرمندی کے فروغ کا سرٹیفکیٹ ، کوئی آئی ٹی آئی ڈپلومہ ، یاگریجویشن کی ڈگری ہو ، وہ ، ان سبھی حرفتوں /مواقعوں کے لئے انٹرویو دینے کی درخواست دے سکتے ہیں ۔ امیدواروں کو 500سے زیادہ حرفتوں میں سے  کسی  ایک کو منتخب کرنے کا موقع دیاجائے گا ۔ ان حرفتوں  میں ویلڈرس، الیکٹریشین ، ہاؤس کیپرس ، بیوٹیشن ، میکینگ اوردیگر حرفتیں شامل ہیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001O84T.jpg

اس پروگرام کا بنیادی مقصد ، ان شہروں سے زیرتربیت افراد کو اجرت پرکام سے لگانے کی حوصلہ افزائی کرنا اوراس کے ساتھ ہی ، روزگار فراہم کرنے والے آجرین کو ان کے کام کی جگہوں پرہی ان افراد کی تربیت کے توسط سے ان کی صلاحیتوں کی نشاندہی کرنے اور صلاحیتیں تیارکرنے میں مدد کرنا ہے۔

امید واروں کو ان کی تربیتی مدت کے اختتام پرایپرنٹس شپ سرٹیفکیشن دیئے جائیں گے ، جن سے کہ انھیں صنعت  میں ایک شناخت ملے گی ۔ سرٹیفکیشن کو نیشنل کاؤنسل فارووکیشنل ایجوکیشن اینڈٹریننگ (این سی وی ای ٹی ) تسلیم کرتاہے ۔

پردھان منتری ایپرنٹس شپ میلوں میں شرکت کرنے والی تنظیموں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر، امکانی زیرتربیت افراد کے ملنے اوربرسرموقع امیدواروں کو منتخب کرنے کے مواقع  فراہم ہوں گے۔ ان کے علاوہ ، کم از کم چارملازمین والی چھوٹے پیمانے کی صنعتیں ، بھی ان میلوں میں زیرتربیت افراد کو اجرت پرکام سے لگاسکتی ہیں ۔ جلد ہی ایک کریڈٹ بینک اسکیم شروع کی جائیگی ، جس میں زیرتربیت افراد کے ذریعہ اکٹھاکئے گئے مختلف النوع قرضوں کو جمع کیاجائے گا۔ جنھیں مستقبل کے منصوبوں میں استعمال کیاجاسکتاہے ۔

پردھان منتری نیشنل ایپرنٹس شپ میلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے ، ہنرمندی کے فروغ اورصنعت کاری کی وزارت کے سکریٹری ، جناب راجیش اگروال  نے کہاکہ اپریل میں منعقد ہوئے پچھلے ایپرنٹس شپ میلوں کی کامیابی کے بعد ، اب ہم نے ہرماہ پردھان منتری نیشنل ایپرنٹس شپ میلے (پی ایم این اے ایم ) منعقد کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ہمیں امید ہے کہ امیدوار اور کاوباری ادارے ، دونوں ، ہنرمندی کے اس ماڈل سے فائدہ اٹھائیں گے۔ ہم ان میلوں کے توسط سے زیرتربیت کارکنان یا ایپرنٹس شپ کے طورپر دس لاکھ سے زیادہ نوجوانوں کو اس میں شامل کرنا چاہتے ہیں ۔ ان میلوں کی بدولت امیدواروں کو ، نہ صرف دکانوں یا کاروبای اداروں میں کام کرنے کا تجربہ حاصل ہوگا بلکہ مقامی سطح پرترک مکانی کرنے سے  متعلق چیلنج سےبھی نمٹاجاسکے گا۔

**********

 

)ش ح ۔ ع م۔ ع آ)

u-6404


(Release ID: 1833445) Visitor Counter : 199