وزیراعظم کا دفتر
وزیر اعظم نے گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران نوجوانوں کی ترقی کے لیے کی گئی کوششوں کی تفصیلات ساجھا کیں
Posted On:
12 JUN 2022 3:53PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران نوجوانوں کی ترقی کے لیے حکومت کے ذریعہ کی گئی کوششوں کی تفصیلات ساجھا کی ہیں۔ انہوں نے اپنی ویب سائٹ، نمو ایپ اور مائی گَو سے مضامین اور مختلف ٹوئیٹ ساجھا کیے ہیں جن میں ان کوششوں کے بارے میں بتایا گیا ہے۔
وزیر اعظم مودی نے ٹوئیٹ کیا :
’’بھارت کی یووا شکتی ہماری عظیم ترین طاقت ہے۔ ہمارا نوجوان مختلف شعبوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے اور ملک کی ترقی میں اپنا تعاون دے رہا ہے۔
ان مضامین میں نوجوانوں کی ترقی کے لیے کیے گئے چند اہم اقدمات کا ذکر کیا گیا ہے۔ #8SaalYuvaShaktiKeNaam‘‘
’’ہماری حکومت کے آٹھ برس نوجوانوں کو ان کے خوابوں کی حصولیابی اور ان کے مضمرات کی تکمیل میں انہیں تعاون فراہم کرانے کے لیے وقف رہے۔ ٹوئیٹس کا یہ سلسلہ ملاحظہ کیجئے۔۔۔
#8SaalYuvaShaktiKeNaam‘‘
’’ملک کی نوجوان قوت نیو انڈیا کا ستون ہے اور گذشتہ آٹھ برسوں کے دوران ہم نے اسے مضبوط بنانے میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی ہو یاآئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کی توسیع، نئے اسٹارٹ اپ ادارے اور یونیکارن سے لے کر کھیلو انڈیا مرکز تک، ان سب کے ساتھ نوجوانوں کے لیے ہر ضروری پہل قدمی کی گئی ہے۔‘‘
**********
(ش ح –ا ب ن۔ م ف)
U.No:6391
(Release ID: 1833298)
Visitor Counter : 130
Read this release in:
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Bengali
,
Manipuri
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam