وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم نے با با یوگیندر جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا

Posted On: 10 JUN 2022 4:09PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے پدم شری ‘سنسکار بھارتی’ کے بانی بابا یوگیندر جی کے انتقال پر تعزیت ظاہر کی ہے۔ وزیراعظم نے ان کی موت کو ‘آرٹ کی دنیا کے لئے نا قابل تلافی نقصان’ قرار دیا ہے۔

وزیراعظم نے ٹوئیٹ کیا ہے:

‘‘ملک کی خدمت کے لئے وقف پدم شری بابا یو گیندر جی کے انتقال سے انتہائی دکھ ہوا ہے۔ ان کا جانا پوری آرٹ کی دنیا کے لئے ایک نا قابل تلافی نقصان ہے۔ ایشور انہیں اپنے چرنوں میں جگہ دے۔ اوم شانتی!’’

********

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1832965)