امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

راشٹریہ پرسکار پورٹل کا آغاز، مختلف ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کا آغاز

Posted On: 09 JUN 2022 3:18PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں/ایجنسیوں کی طرف سے ایسے لوگوں کو تسلیم کرنے کے لیے کئی سویلین ایوارڈز کا آغاز کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے شعبوں میں بہترین اور غیر معمولی شراکت کی ہے۔

مختلف ایوارڈز کے لیے نامزدگیوں کو مدعو کرنے کے لیے، شفافیت اور عوامی شراکت (جن بھاگداری) کو یقینی بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے تحت،حکومت نے ایک مشترکہ راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) تیار کیا ہے تاکہ حکومت ہند کی مختلف وزارتوں/محکموں/ایجنسیوں کے تمام ایوارڈز کو یکجا کیا جا سکے۔ ۔ اس پورٹل کا مقصد شہریوں کو حکومت ہند کی طرف سے قائم کردہ مختلف ایوارڈز کے لیے افراد/تنظیموں کو نامزد کرنے میں سہولت فراہم کرنا ہے۔

فی الحال، درج ذیل ایوارڈز کے لیے نامزدگی/سفارشیں کھلی ہیں:

  1. پدما ایوارڈز- نامزدگی 15ستمبر2022 تک کھلی ہے۔
  2. سردار پٹیل نیشنل یونٹی ایوارڈ- نامزدگی 31جولائی 2022 تک کھلی ہے۔
  3. ٹینزنگ نورگے نیشنل ایڈونچر ایوارڈ - نامزدگی 16جون 2022 تک کھلی ہے
  4. جیون رکھشا پڈک ایوارڈز کی سیریز- نامزدگی 30ستمبر2022 تک کھلی ہے
  5. پنڈت دین دیال اپادھیائے ٹیلی کام اسکل ایکسی لنس ایوارڈ- نامزدگی 16جون2022 تک کھلی ہے۔

مزید تفصیلات اور نامزدگیوں کے لیے، براہ کرم راشٹریہ پرسکار پورٹل (https://awards.gov.in) پر جائیں۔

*****

U.No.6307

(ش ح - اع - ر ا)   


(Release ID: 1832675) Visitor Counter : 141