وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم 5 جون کو ایک عالمی پہل’لائف موومنٹ‘ کا آغاز کریں گے


یہ آغاز ’لائف گلوبل کال فار پیپرز‘ شروع کرنے کے لئے کیا جائے گا، جس کے ذریعہ اس موقع پر ماحولیات کے بارے میں بیدار طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے خیالات طلب کئے جائیں

لائف (LiFE)کا خیال وزیراعظم نے گلاسگو میں سی او پی 26 کے دوران پیش کیا تھا

یہ خیال ’بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کاری کھپت‘ کی جگہ ’سوچ سمجھ کر اور غور و خوص کے ساتھ استعمال‘ پر توجہ مرکوز کرتا ہے

Posted On: 04 JUN 2022 1:48PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 5 جون 2022 کو شام 6 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ایک عالمی پہل ‘لائف اسٹائل فار دی انوائرنمنٹ (LiFE)موومنٹ’ کا آغاز کریں گے۔ یہ آغاز ’لائف گلوبل کال فار پیپرز‘  شروع کرنے کے لئے کیا  گا جس کے ذریعہ  ماہرین تعلیم، یونیورسٹیوں اور تحقیقی اداروں وغیرہ سے  خیالات اور تجاویز کو طلب کی جائیں گی تاکہ ماحولیات کے بارے میں  بیدار  طرز زندگی اختیار کرنے کے لیے دنیا بھر میں لوگوں، کمیونٹیز اور تنظیموں کو متاثر  اور  تیار کیا جا سکے۔ وزیراعظم پروگرام کے دوران کلیدی خطبہ بھی دیں گے۔

اس پروگرام میں دیگر معزز کے ساتھ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن  کے کو چیئرمین جناب بل گیٹس،کلائمٹ انکنومسٹ لارڈ نکولس اسٹرن، نج تھیوری کے مصنف؛ پروفیسر کاس سنسٹین، ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او اور صدر جناب  انیرودھ داس گپتا،؛یو این ای پی  کی عالمی سربراہ محترمہ انگر اینڈرسن؛ یو این ڈی پی کے گلوبل ہیڈ جناب اچم اسٹینراور عالمی  بینک کے صدر جناب ڈیوڈ مالپاس بھی شریک ہوں گے۔

لائف (LiFE)کا  خیال وزیراعظم  نےگزشتہ برس گلاسگو میں  اقوام متحدہ کی آب و ہوا کی تبدیلی سے متعلق  پارٹیوں کی 26 ویں کانفرنس (سی او پی 26) کے دوران پیش کیا تھا۔ یہ خیال ماحولیات کے بارے میں بیداری ایسی طرز زندگی کو فروغ دیتا ہے جو’بغیر سوچے سمجھے اور تباہ کاری کھپت‘ کی جگہ ’سوچ سمجھ کر  اور غور و خوص کے ساتھ استعمال‘ پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔

*****

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 6110



(Release ID: 1831108) Visitor Counter : 160